62 سالہ خاتون نے دودھ بیچ بیچ کر کتنے کروڑ روپے کما لیے، کاروباری لوگوں کے لیے بھی مثال بن گئی

نئی دہلی(گلوب نیوز) بھارت میں ایک خاتون نے گھر پر ڈیری کھول لی اور دودھ بیچ بیچ کر کروڑ پتی بن گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 62سالہ خاتون کا نام نیوالبن دالسنگ بھائی چوہدری ہے جو بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناسکنتھ میں واقع گاﺅں نگانا کی رہائشی ہے۔

اس نے تین سال قبل بھینسیں اور گائیں پال کر ان کا دودھ بیچنا شروع کیا۔ 2019ءمیں اس نے 87لاکھ 95ہزار بھارتی روپے (تقریباً 1کروڑ 92لاکھ پاکستانی روپے) کا دودھ فروخت کیا تھا۔ 2020ءمیں اس کا کاروبار مزید بڑھا اور اس ایک سال میں اس نے 1کروڑ 10لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 2کروڑ 40لاکھ پاکستانی روپے) کا دودھ بیچا۔ اس لحاظ سے وہ ماہانہ ساڑھے تین لاکھ روپے کماتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت نیوالبن کے پاس 80بھینسیں اور 45گائیں ہیں جن کا دودھ کئی دیہات کی دودھ کی ضرورت پوری کر رہا ہے۔ نیوالبن کا کہنا ہے کہ ”میرے چار بیٹے ہیں۔ وہ شہروں میں نوکریاں کر رہے ہیں مگر میں گاﺅں میں رہتے ہوئے ان چاروں سے زیادہ کما رہی ہوں۔ میں نے اکیلے یہ کام شروع کیا تھا اور اس وقت میرے ڈیری فارم پر 15ملازمین کام کر رہے ہیں۔“

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *