آج کن کن علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے زبردست پیشگوئی کردی

گلوب نیوز! وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سردی کی شدید لہرجاری ،اسلام آباد میں بادل چھا گئے ،پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش سے دھند چھٹ گئی مگر سردی کی شدت میںاضافہ ہو گیا ۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج بارش کا مکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں جھنگ،چنیوٹ،سرگودھا،پنڈی بھٹیاں سمیت گردونوا ح میں

ہلکی بارش شروع ہوگئی ۔بارش کے باعث دھند چھٹ گئی تاہم سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی سندھ میں شدیددھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا،اتوار کے روز شمال مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پردھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس دوران مری اور گلیات میں بھی بارش/برفباری متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سردرہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 16، اسکردو منفی 13 ،گوپس، استور منفی 12 ، ہنزہ، کالام ، قلات منفی 09، کوئٹہ ، بگروٹ منفی 08 ، گلگت منفی 07 ،سری نگر، ژوب اور دالبندین میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *