ناراض نوجوان نے سالگرہ کے تحفہ پر ملنے والی BMW دریا میں پھینک دی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

گلوب نیوز! بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک نوجوان نے برتھ ڈے کے موقع پر تحفے میں ملنے والی نئی بی ایم ڈبیلو کار کو دریا میں دھکیل دیا۔

بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے زمیندار خاندان سے تعلق رکھنے والے والا ایک نوجوان تحفے میں جیگوار کار کی بجائے بی ایم ڈبلیو کار ملنے پر ناراض ہوگیا اور نئی کار کو دریا میں دھکا دے دیا۔ بھارتی میڈیا پر چلنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ریاست ہریانہ میں ایک بی ایم ڈبلیو کار دریا میں تیر رہی ہے، بعد وہ کار دریا کے کنارے پر گھاس میں پھنس گئی اور پھر وہ نوجوان کار کو دریا سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔ بھارت میں بی ایم ڈبلیو کی قیمت 35 لاکھ روپے کے قریب ہے جبکہ جیگوار کار کی قیمت 40 سے 50 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *