عوام تیاری کرلیں،اگلے4دن میں کیا ہونے والا ہے، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کردی

گلوب نیوز! کراچی میں جمعہ سے موسم سرما کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی لہر کے تحت درجہ حرارت میں مزید کمی اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ موسم سرما کی ٹھنڈی ہوائوں نے کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے۔

شہر میں سردی کے باعث درجہ حرارت میں کمی۔ شہر میں سردی کی یہ لہرآج بدھ تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ سے کراچی میں سردی کے نئے اسپیل کی انٹری متوقع ہے۔ نئی لہر میں درجہ حرارت مزید دو ڈگری کم ہونے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا راج آئندہ چوبیس گھنٹوں تک رہے۔منگل کوشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *