پاکستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

گلوب نیوز! آج منگل کے روز بالائی خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے ، شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اورکشمیر میں بارش ہوئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *