عام استعمال ہونے والی ایک ایسی دوائی جس نے مردوں کو عورتوں جیسا کر دیا…ہر ایک پریشان

اسلام آباد(گلوب نیوز) نفسیاتی مسائل اور  بیماریوں کے لئے ’رسپرڈال‘ نامی دوا کا استعمال  عام طور کیا جاتا ہے  ، لیکن بدقسمتی سے یہ دوا ئی الٹا  مردوں میں نئے نفسیاتی مسائل کو جنم دیتی ہے بلکہ اس کے ساتھ  عجیب و غریب  جسمانی  تبدیلی  کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اس دوائی کی بنانے والوں کے خلاف ہزاروں مریضوں نے دعوی دائر کئے ہیں ۔

ایک ایسے ہی  امریکی نوجوان ٹموتھی سٹینج  بھی ہے ۔ اس للڑکے کو سکول کے دور سے نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا جس کے لئے ڈاکٹر نے اسے ”سپرل” نامی دوا تجویز کی تھی تاکہ اس کے نفسیاتی  مسائل کو ختم کرنے میں مدد دے ۔ ٹموتھی نے جب اس دوا کا استعمال شروع کیا تو اسے ایک عجیب سے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کی چھاتیاں غیر معمولی طور پر بڑھنے لگی تھی ۔ .جس کی وجہ سے سکول کے طلباء اس کا مزاق اڑاتے رہتے تھے ۔ ٹموتھی کا کہنا ہے کہ اس دوا کی وجہ سے اس کا لڑکپن شدید کرب میں گزرا ۔اسے ہمہ وقت اپنے ساتھی لڑکوں کی طنز و مزاق کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ آخر کار اس کی بڑھی ہوئی چھاتیوں کو ختم کرنے کے لئے آپریشن کرنا پڑا، جس کے نشان اس کے سینے پر ہمیشہ کے لئے ثبت ہو گئے ہیں۔ ٹموتھی نے دواساز کمپنیوں جانسن اینڈ جانسن، اور جانسن فارماسوٹیکلز کے خلاف ہرجانے کا  کیس  کیا ۔ اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اسے پانچ کروڑ زرتلافی کا حقدار قرار دیاہے۔ایک اندازے کے مطابق مختلف دوا ساز کمپنیوں کے خلاف اسی نوعیت کے 13000 سے زائد مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *