14 سالہ لڑکی اور 17 سالہ لڑکا دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہوگیا اتنی سی عمر میں شادی پھرکیا ہوا جانیں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک 17سالہ لڑکے اور 14سالہ لڑکی کی انٹرنیٹ پر ملاقات ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور دونوں نے سکول چھوڑ کر شادی کر لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکے لڑکی کا تعلق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے دو الگ الگ دیہات سے ہے۔

چند ہفتے قبل ہی ان کی آن لائن ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنے ماں باپ سے اس حوالے سے بات کی اور ان کی رضامندی سے 26نومبر کو ان کی شادی ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق دولہا دلہن دونوں نے شادی سے قبل ہی سکول چھوڑ دیا۔ ان کی شادی مقامی روایات کے مطابق ہوئی۔ دولہا دلہن کی عمریں کم ہونے کی وجہ سے ان کی شادی کی رجسٹریشن نہیں ہو سکی۔ جب اس شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا تو پولیس حرکت میں آ گئی جس پر لڑکے لڑکی کے والدین نے یہ جواز پیش کر دیا کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ اس عمر میں بچوں کی شادی کرنا غیرقانونی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی مداخلت کے بعد لڑکی واپس اپنی فیملی کے ساتھ رہنے لگی ہے اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ دوبارہ سکول بھی جانے لگے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *