صبح صبح منہ سے بدبوآنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گےاس کا علاج بھی جانئیں

کراچی (گلوب نیوز) سانس میں بو کس شخص کو پسند ہوسکتی ہے ؟ یقیناً اس سے پوری شخصیت کا تاثر خراب ہوجاتا ہے، تاہم یہ کسی غذائی عنصر کی کمی کی جانب اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔ ویسے تو انسان پیاسا ہو تو سانس میں بو پیدا ہوجاتی ہےجس کی وجہ پانی کی کمی سے خوراک اور بیکٹریا منہ میں زیادہ دیر تک موجود رہتے ہیں جو بدبو کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ جسم میں آئرن اور وٹامن سی کی کمی کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ غذا اور ناقص غذائیت کو اکثر افراد نظرانداز کردیتے ہیں مگر یہ روزمرہ کے طبی مسائل کا باعث بننے والی عادت ہے۔ وٹامن سی جسم میں ایسے مواد کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے جو کہ سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔ وٹامن سی ایسا تیزابی اور ناقابل رہائش ماحول پیدا کرتا ہے جو منہ میں پیدا ہونے والے بیکٹریا کو ختم کرتا ہے۔

سانس میں بو پیدا ہونا کچھ جان لیوا امراض کی بھی نشانی ہوسکتی ہے۔ بہت زیادہ بو جگر اور گردوں کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے جبکہ یہ گردے فیل ہونے کی بھی نشانی ہوتی ہے۔ مسوڑوں اور دل کے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے اور سانس میں بو پیدا ہونا اس کی ابتدائی انتباہی علامت ہوسکتی ہے۔مسوڑوں کےامراض کی ایک بڑی نشانی بدبو دار سانسیں ہوتی ہیں۔ اگر سانس کی بو بہت زیادہ ہو اور کافی دورانیے تک رہے تو آپ کو ڈاکٹر سے معائنہ ضرور کرالینا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *