پاکستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ، آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
گلوب نیوز! دیامر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔بابوسر ٹاپ پر رات سے اب تک 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جب کہ نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ سمیت دیگر پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اسکردو اور مضافات میں بھی موسم ابر آلود ہے جب کہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے جس کے بعد اسکردو کا درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیلم آزاد کشمیر میں اٹھ مقام، گریس، کیل اور شاردہ میں برفباری ہوئی جب کہ کنڈل شاہی، باڑیاں اور جورا میں بارش جاری ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میںہلکی بارش کا سلسلہ جاری ۔ اسلا م آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میںبادلوں نے ڈھیرے ڈال لیے ہیں
Leave a Reply