شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ نے دنیا کو حیران کر دیا

شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کا تیسرا پارہ بھی لکھ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ شوبز ان دنوں اپنے ہاتھ سے قرآن مجید لکھنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے قران مجید کا تیسرا پارہ مکمل کر لیا ہے اوروہ اپنے ہاتھ سے

 

پورا قرآن مجید لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ خدا کی ذات کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے مجھے اس عظیم کام کیلئے منتخب کیا ۔شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا کو چھوڑ کر خدا کے راستے پر چل پڑنا بڑی سعادت ہے اور میں ہدایت ملنے پر اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے راستے میں بے شمارغلطیاں ہوئیں لیکن اب خدا کی راہ پر چل کر جو دلی سکون ملا ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے غریبوں کی مدد کیلئے بھی کام شروع کر رکھا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ وہ مجھے جو کچھ عنایت کرتا ہے وہ میں غریبوں میں تقسیم کر دیتی ہیں اور میری صاحب ثروت لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی میرے ساتھ اس کار خیر میں شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوںنے قرآن مجید لکھنے میںمیری معاونت اور رہنمائی کی میں ان سب کی دلی طور پر مشکور ہوں ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *