شلجم کو پانی میں ابال کر وہ پانی پینے سے جسم کو کیا حیران کن فائدہ ہوتا ہے جان کر آپ سردیوں میں ہر دن یہ نسخہ اپنائیں گے

پلکیں لمبی کرنے کے فلالین کے کپڑے کو نیم گرم دودھ میں بھگو کر آنکھوں پر اس وقت تک رکھیں جب تک گرمائش ختم نہ ہو ۔کچھ عرصہ تک یہ عمل کرنے سے پلکیں بڑی ہو جائیں گی ۔ چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے صبح پودوں پر پڑی شبنم کے قطرے کسی برتن میں انڈیل لیں ۔چہرے پر لگانے سے چمک پیدا ہوتی ہے ۔ جوتوں کی پالش سوکھ جائے تو اس میں تھوڑا سا پٹرول ملا لیں وہ نرم ہو جائے گی ۔ نیند نہ آئے تو خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملیں ۔جلد نیند آجائے گی۔ گلا بیٹھ جائے تو شلجم کو پانی میں ابال کر اس کا پانی پی لیں ۔ کھانسی دور کرنے کے لئے بچوں کو ایک چمچ شہد اور کلونجی پیس کر کھلا دیں ۔ دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھنے کے لئے جب بھی کوئی چیز کھائیں تو اس کے بعد تھوڑی سی روٹی چبا لیں ۔

شہد ۔۔۔عام استعمال: کھانسی میں آرام اور گلے کی خراش کے خاتمے کے لیے ۔۔۔نیا استعمال: سعودی عرب میں ہونے والی ایک تحقیق میں لوگوں نے پایا کہ دیگر طریقوں کے مقابلے میں شہد لگانے سے زخم میں تکلیف بھی کم ہوئی اور وہ جلد بھر بھی گیا۔ تحقیق میں چند لوگوں نے شہد کا استعمال کیا اور کچھ نے روایتی مرہم وغیرہ۔ دو دن بعد شہد لگانے والے لوگوں کی تکلیف مکمل طور پر ختم ہو چکی تھی جبکہ دیگر علاج کرنے والے افراد کو ٹھیک ہونے میں آٹھ دن لگے۔ لیموں کا رس ۔۔۔۔روایتی استعمال: بالوں کو رنگنے کے لیے ۔۔۔نیا استعمال: گردے کی پتھری سے بچاؤ کے لیے۔ بالوں کے کچھ حصوں کو ہلکا رنگ دینے کے لیے استعمال ہونے والے لیموں کے وہی اجزاء، یعنی سِٹرک ایسڈ، کیلشیم کے اخراج کو کم کرتے ہیں اور گردوں میں پتھری بننے کے امکانات بھی گھٹاتے ہیں۔ اگر آپ کو اس پریشانی کا سامنا ہے تو پانی میں لیموں کا رس ملائیں اور (بغیر چینی کے) روزانہ استعمال کریں ۔

جو کا دلیہ ۔۔۔روایتی استعمال: جلد کے امراض سے بچاؤ کے لیے نیا استعمال: دل کی صحت کے لیے فائدہ مند۔ مغرب میں سالہا سال سے جو کے دلیے کا استعمال جلد کے امراض سے بچنے کے لیے گھریلو علاج کے طور پر کیا جاتا رہا ہے، جیسا کہ ایکزیما وغیرہ کے لیے۔ لیکن صرف جلد کی حفاظت ہی نہیں بلکہ جو میں خاص ریشے، بیٹا گلوکن بھی ہیں جو خطرناک LDL کولیسٹرول کی سطح گھٹانے میں بھی مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ LDL کی سطح جسم میں بڑھ جائے تو دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے جو کے دلیے کا روزانہ استعمال کولیسٹرول کو کم کرنے اور ساتھ ہی دل کے امراض کے خطرے کو گھٹانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *