سونے کی قیمت میں ناقابل یقین کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید تگڑا اور ڈالر کی قیمت میں کمی
گلوب نیوز: سونے کی قیمت میں مزید کمی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی۔
فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہوکر 96 ہزار 22 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قدر 3 ڈالر کم ہوکر 1874 ڈالر فی اونس ہوگئی۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 158.69
سے کم ہوکر 158.49 کی سطح پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا ملاجلا دن رہا اور 100کاروباری دن میں 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا، بازار میں آج 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 64 انڈیکس 44 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔
کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج تین ارب روپے کم ہوئی ہے، کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 574 ارب روپے ہے۔
Leave a Reply