طویل خشک موسم ختم ہونے والا ہے، محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشن گوئی کر دی ‎

گلوب نیوز! موسم سرما کے طویل سلسلے کے بعد محکمہ موسمیات نے پہلی بارش کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہرین کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں ہفتے مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سسٹم پاکستان میں داخل ہو گا جس کی وجہ سے شمالی پنجاب ، کشمیر ، گلگت اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔

دوسری طرف پاکستان بھر گزشتہ روز موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سردرہا،جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اورمکران کے ساحلی علاقوں میں سموگ/دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر بھی کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہےگا۔ اس دوران صبح کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور مکران کے ساحلی علاقوں میں سموگ/دھند چھائے رہنے کا امکا ن ہے ،جبکہ بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے ، اسی طرح جمعرات کے دن ملک بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکا ن ہے ۔

جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ،تاہم ہفتہ کے روز گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر جبکہ شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جبکہ اتوار دن ملک کے بالائی پنجاب، اسلام آباد،گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر جبکہ شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *