میری دو شرطیں ہے
ایک صاحب جو شادی کی تلاش میں کہیں لمبے نکلےگئے۔ اور شادی کی عمر نکل گئی۔ آخرکار اس کو ایک لڑکی پسند آگئی جب اس نے لڑکی والے کو رشتہ بھیجا۔ لڑکی نے جب اس بندے کی عمر دیکھی۔ تو تو لڑکی نے کہا کہ میں اس کے ساتھ شادی کیلئے تیار ہوں۔ لیکن میری دو شرطیں ہے اگر ان کو میری دونوں شرط منظور ہے تو پھر ٹھیک ہے صاحب نے کہا کہ آپ اپنی شرط بتاؤ۔ میری ایک شرط یہ ہے
کہ آپ روز جب گھر کو آؤ گے تو دیوار پلانگ کے آؤ گے۔ اور دوسری یہ کہ آپ روز جوانوں لڑکوں میں بیٹھوں گے۔ صاحب نے دونوں شرطیں منظور کرلی۔ اور شادی کیلئے راضی ہوگئی۔اور شادی ہوگئی۔ بابا جی جوانوں میں ہی بیٹھتے اور گپیں لگاتے۔ جوان ظاہر ہے صرف لڑکیوں کی اور پیار محبت کی ہی باتیں کرتے ہیں۔ منڈیوں کے بھاؤ سے انھیں دلچسپی نہیں اور نہ وہ دیوارِ چین لگیایسے موضوعات سے کچھ لینا دینا۔باباجی کا موڈ ہر وقت رومینٹک رہتا۔ گھر جاتے تو ایک جھٹکے سے دیوار پھلانگ کر گھر میں کود جاتے۔ آخر ایک دن بابا جی کے پرانے جاننے والے مل گئے۔ وہ انھیں گلے شکوے کر کے اور گھیر گھار کے اپنی پنڈال چوکڑی میں لے گئے۔ اب وہاں کیا باتیں ہونا تھیں۔ یار گھٹنوں کے درد سے مر گیا ہوں۔ بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں۔ یار میرا تو وضو ہی نہیں رہتا۔ میری تو بھائی جان ریڑھ کی ہڈی کا مہرہ کھل گیا ہے۔ ڈاکٹر کہتا ہے جھٹکہ نہ لگے۔یار مجھے تو نظر ہی کچھ نہیں آتا۔ کل پانی کے بجائے مٹی کا تیل پی گیا تھا۔ ڈرپ لگی ہے تو جان بچی ہے۔ بابا جی جوں جوں ان کی باتیں سنتے گئے توں توں ان کا مورال زمین پر لگتا گیا۔ جب ٹھیک پاتال میں پہنچا تو مجلس برخاست ہوگئی اور بابا جی گھسٹتے پاؤں کے ساتھ گھر کو روانہ ہوگئے۔ گھر پہنچ کر دیوار کو دیکھا تو گھر کی دیوار کے بجائے وہ دیوارِ چین لگی۔ ہمت نہ پڑی دیوار کودنے کی کہ کہیں بابے پھجے کی طرح چُک نہ نکل آئے۔ آخر ماڈل تو دونوں کا ایک ہی تھا۔ بابا جی نے کنڈی کھٹکھٹائی۔ کھٹ کھٹ کھٹ کھٹ۔ اندر سے بیوی بولی: اسی لیے بولا تھا جوانوں میں بیٹھا کر۔ لگتا ہے آج بڈھوں کی مجلس اٹینڈ کر لی ہے اسی لیے ہمت جواب دے گئی ہے۔ نتیجہ: انسان بوڑھا نہیں ہوتا مجلس اسے بوڑھا کر دیتی ہے۔ ماہرین نفسیات لکھتے ہیں کہ معلم کو نوٹ کیا ہوگا کہ وہ اکثر جلدی بوڑھے نہیں ہوتے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت بچوں میں ہی گزارتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان کے ماحول اور ٹائم ان کو نیوٹرل رکھتے ہیں۔یاد رہے اگر اپ اپنے صحت کو اچھا رکھنا چاہتے ہو تو ارد گرد ماحول کو اچھا رکھو اور منفی سرگرمیوں سے دور رہو۔
Leave a Reply