آج سے ہزاروں سال پہلے سبز مرچ کو کس کام کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ؟ جان کر آپ اسے سونے کے بھائو بھی خوشی خوشی خریدیں گے
کھانوں میں ہری مرچوں کا استعمال معدے کے درد گیس اور موشن کے لیے انتہائی مفید ہے۔ آیورودیدک اور چینی ادویات مناسب عملِ انہضام کے لیے مرچ کے استعمال کی تجویز کرتی ہیں ، کیونکہ یہ معدے سے نکلنے والی رطوبتوں کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے اور انہیں متحرک کرتی ہے۔ اس کے علاوہ مرچیں ، کھانا ہضم کرنے اور بھوک بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔
قدیم زمانے کے لوگ مرچوں کو باقاعدہ ادویات کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ زکام اور گلے کی بیماریوں کے لیے: نزلہ و زکام میں مرچوں کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے ، کیوں کہ مرچوں کی تیزی اور تیکھا پن ناک اور گلے سے نکلنے والی رطوبتوں کو متحرک کرتا ہے ، جس سے ناک کی سانس لینے والی نالیاں صاف ہوجاتی ہیں اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ ہندوستان میں اکثر گاؤںکے لوگ پھپپھڑوں ، ناک یا سینے کی بندش یا جکڑ جانے کی صورت میں مرچوں کو باقاعدہ طور پر سبزی میں استعمال کرتے ہیں۔
خون کے بہاؤ کو بہتر بنانا: جب جسم کا کوئی حصہ بیمار ہوتا ہے تو اس کا دوران خون بھی متاثر ہوتا ہے۔ مرچوں کے باقاعدہ استعمال سے منجمد خون ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کے بہاؤ میں تیزی آ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مرچوں میں موجود معدنیات جیسا کہ کیلشیم اور آئرن جو انسانی سیلز اور جسم کے سیال کا اہم حصہ ہوتے ہیں ، وہ دل کی شرح اور بلڈ پریشر کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرتے ہیں۔ دل کی بیماریوں کے لئے: حالیہ تحقیق سے بھی ثابت ہوگیا ہے کہ مرچ کا استعمال مریض کو ہارٹ اٹیک سے بچاتا ہے ، کیوں کہ مرچیں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کر دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ مرچ فاسد مادوں کو تحلیل خون کو منجمد کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ مرچوں کا استعمال جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور اس میں موجود وٹامن سی سنگترے میں موجود وٹامن سے 6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
Leave a Reply