اچھے دن شروع ۔۔۔ ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں تاریخی کمی کی خبر آ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کا دن پاکستانی عوام کے لئے بڑا خوش قسمت ثابت ہوا ہے۔ پہلی خوشی کی خبر یہ ہے کہ امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 5ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، رواں برس اگست سے لے کر اب تک ڈالر 6روپے53 پیسے سستا ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہونا شروع ہوگیا۔
جس کے بعدروپیہ پچھلے 5ماہ میں کی بلند جب کہ اس کے مقابلے میں ڈالر کم ترین سطح پر آگیا۔اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 23پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 161روپے 90پیسے میں فروخت ہورہا ہے،جس کی بنیادی وجہ تارکین وطن کی طرف سے بھجے جانے والے زرمبادلہ میں اضافہ بتائی گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں ہونے والی اس کمی کی وجہ سے پاکستان کے غیر ملکی قرضے کے دباو میں بھی 700ارب روپے کی کمی ہوگی،جب کہ اسی سال2020ء میں اگست کے مہینے میں امریکی ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی بلند ترین سطح کو پہنچ چکا تھا۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ معیشت کے استحکام کے ساتھ آخر کار ہم درست سمت میں چل نکلے ، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کے لیے عظیم خوش خبری ہے ، بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ برقرار ہے اور فی تولہ سونا ایک بار پھر 500 روپے سستا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 99 ہزار 194 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالرکم ہوکر 1ہزار916 ڈالر فی اونس ہے۔
Leave a Reply