صلاالدین ایوبی کی پیدائش کا واقعہ

گورنر نجم الدین ایوب کافی عمر ہونے تک شادی سے انکار کرتا رہا ،ایک دن اس کے بھائی اسدالدین نے اس سے کہا : بھائی تم شادی کیوں نہیں کرتے ۔۔۔؟نجم الدین نے جواب دیا :میں کسی کو اپنے قابل نہیں سمجھتا.اسدالدین نے کہا :میں اپ کیلئے رشتہ مانگوں ؟نجم الدین نے کہا : کس کا ؟اسدالدین :ملک شاہ بنت سلطان بن مالک شاہ سلجوقی کی بیٹی کا یا وزیر الملک کی بیٹی کا ۔۔۔۔؟

نجم الدین :وہ میرے لائق نہیں ،اسدالدین حیرانگی سے :پھر کون تیرے لائق ہوگی ؟نجم الدین نے جواب دیا :مجھے ایسی نیک بیوی چاہئے جو میرا ہاتھ پکڑکر مجھے جنت میں لےجائے اور اسی سے میرا ایک ایسا بیٹا پیدا ہو جس کی وہ بہترین تربیت کرے جو شہسوار ہو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے ۔۔۔۔اسدالدین کو نجم الدین کی بات پسند نہ آئی اور انہوں نے کہا :ایسی تجھے کہا ملے گی ؟نجم الدین نے کہا :نیت میں خلوص ہو تو اللّہ نصیب کرے گا ۔۔ایک دن نجم الدین مسجد میں تکریت کے ایک شیخ کے پاس بیٹھے ھوئے تھے ، اک لڑکی آئی اور پردے کے پیچھے سے ھی شیخ کو آواز دی ،شیخ نے لڑکی سے بات کرنے کیلئے نجم الدین سے معذرت کی ۔۔۔۔نجم الدین سنتا رہا شیخ لڑکی سے کیا کہہ رہا ہے ۔شیخ نے اس لڑکی سے کہا تم نے اس لڑکے کا رشتہ کیوں مسترد کر دیا جس کو میں بھیجا تھا ۔۔۔۔؟لڑکی :اے ہمارے شیخ اور مفتی وہ لڑکا واقعی خوبصورت اوررتبے والا تھا مگر میرے لائق نہیں تھا ۔شیخ :تم کیا چاہتی ہوں ؟لڑکی :شیخ مجھے ایک ایسا لڑکا چاہئے جو میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے ۔

اور اس سے مجھے اللّہ اک ایسا بیٹا دے جو شہسوار ہو اور مسلمانوں کی قبلہ اول واپس لے ۔نجم الدین حیران رہ گیا کیونکہ جو وہ سوچتا تھا وہی یہ لڑکی بھی سوچتی تھی ۔۔۔۔نجم الدین جس نے حکمرانوں اور وزیروں کی بیٹیوں کے رشتے ٹھکرائے تھے شیخ سے کہا اس لڑکی سے میرا شادی کروا دیں ۔۔۔۔۔شیخ :یہ محلے کی سب سے فقیر گھرانے کی لڑکی ہے ۔۔۔نجم الدین :میں یہی چاہتا ہوں :نجم الدین اس فقیر متقی لڑکی سے شادی کرلی اور اس سے وہ شہسوار پیدا ہوا جسے دنیا ” صلاح الدین ایوبی ” کے نام سے جانتی ہے ۔۔۔۔جنہوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو آزاد کروایا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *