سعودیہ میں کام کرنیوالے ہزاروں پاکستانیوں کے بے روزگار

سعودیہ میں کام کرنیوالے ہزاروں پاکستانیوں کے بے روزگار

اسلام آباد( آن لائن)سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی اکثریت کے اقامے کی مدت (کل)30 ستمبر کو ختم ہو گی تاہم پی آئی اے کے ٹکٹ نہ ملنے کے باعث ہزاروں پاکستانیوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب سے آنے اور بعد ازاں کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں پھنس جانے والے ہزاروں پاکستانی پی آئی کے ٹکٹ ملنے کے انتظار میں ہیں تاہم انہیں ٹکٹ نہیں مل رہا جس کی وجہ سے اقامے کی مدت ختم ہونے سے قبل سعودی عرب میں واپس روزگار پر پہنچنے کی امید دم توڑ گئی ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں پی آئی اے دفاتر کےباہرسعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کی قطاریں لگی ہیں جو صورت حال سےانتہائی مایوس نظر آتے ہیں، انہوں نے کہاکہ 45 ہزار کا ٹکٹ 2 لاکھ میں بھی نہیں مل رہا، ملازمت پر واپس نہ جاسکے تو کیا ملک میں روزگار ملے گا؟ اگر بے روز گار ہو گئے تو خاندانوں کا کیا ہوگا؟۔ دوسری طرف ترجمان قومی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 27 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچایا ہے، 15 سے 28 ستمبر تک 91 پروازوں سے 27 ہزار 500 مسافروں کو سعودی عرب پہنچایا گیا،ان میں زیادہ تر مسافروں کے اقاموں کی مدت 30 ستمبر کو پوری ہورہی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے انتظامیہ اور وزیر ہوابازی نے وزارت خارجہ سے درخواست کی تھی کہ سعودی حکام سے بات کرکے یا تو مزید پروازوں کی اجازت دلوائیں یا اقامہ کی مدت میں اضافہ کروادیں تاکہ ایسے مسافر جن کے اقاموں کی مدت ختم ہو رہی ہے انہیں اپنی نوکریوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *