لڑکی کے باپ کی تمام نوجوانوں کو بڑی پیشکش
لڑکی کے باپ کی تمام نوجوانوں کو بڑی پیشکش
تھائی لینڈ میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کے ساتھ شادی کرنے والے شخص کو اتنی بڑی رقم کی پیشکش کر دی ہے کہ جان کر ہر مرد رشتہ لے کر پہنچ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 58سالہ ارب پتی شخص کا نام ایرنن روڈتھونگ ہے جس نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں اپنی بیٹی کی شادی کا اشتہار دیا ہے۔ اشتہار میں اس نے لکھا ہے کہ اسے اپنی 26سالہ بیٹی کے لیے رشتہ درکار ہے۔ کسی بھی شہریت کا آدمی رشتے کے لیے آسکتا ہے اور جو شخص میری بیٹی سے شادی کرے گا میں اسے 2لاکھ 40ہزار پاؤنڈ (تقریباً 4ارب 40کروڑ روپے)اوراپنے فارم میں سے ایک حصہ دوں گا۔روڈ تھونگ نے اشتہار میں یہاں تک لکھ دیا کہ ”میری بیٹی کنواری ہے اور انگریزی اور چینی زبانیں روانی کے ساتھ بول سکتی ہے۔وہ ہمارے فیملی بزنس میں میرا ہاتھ بھی بٹاتی ہے۔ داماد کے لیے میری طرف سے کوئی شرط نہیں ہے، وہ کسی بھی ملک کا ہو، بس محنتی ہونا چاہیے جو ہمارے بزنس کی دیکھ بھال کرے، مجھے کوئی بیچلرز یا ماسٹرز ڈگری والا یا فلسفی قسم کا داماد نہیں چاہیے۔ لڑکا ایسا ہونا چاہیے جو میری بیٹی کو خوش رکھے۔“تھائی لینڈ میں روایت ہے کہ دولہا جہیز کے لیے رقم ادا کرتا ہے لیکن روڈ تھونگ نے اس کے برعکس اعلان کر دیا ہے۔ جب اس کی بیٹی کیرنسیٹا روڈتھونگ کا اپنے باپ کی طرف سے دیئے گئے اس اشتہار پر کہنا تھا کہ ”اس اشتہار نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ میرا والد مجھ سے کتنی محبت کرتا ہے۔“ تاہم رقم کے اعلان کے متعلق کیرنسیٹا کا کہنا تھا کہ ”میرے شوہر کو میرے باپ سے یہ رقم لینے میں مشکل درپیش آ سکتی ہے کیونکہ یہ رقم میں خود لینا چاہتی ہوں اور اس سے اپنی پلاسٹک سرجری کروانا چاہتی ہوں۔“ اپنے ممکنہ شوہر کے بارے میں کیرنسیٹا کا بھی کہنا تھا کہ ”مجھے ایسا شوہر چاہیے جو محنتی اور اچھا انسان ہو اور اپنے خاندان سے بہت محبت کرتا ہو۔“
Leave a Reply