رزق بانٹنے سے گھٹتا نہیں بڑھتا ہے

ایک دل بادشاہ کا لنگر کھلا رہتا اور مخلوق خدا صبح شام آتی اور کھانا تناول کرتی، نئے وزیر خزانہ نے بادشاہ کو مشورہ دیا، سرکار یہ لنگر حکومتی خزانے پر بوجھ ہے اس کو ختم کر دیں، بادشاہ نے وزیر کے کہنے پر لنگر بند کر دیا بادشاہ نے رات کو خواب دیکھا کہ وه اپنے خزانے کے باہر کھڑا ہے اور

مزدور خزانے کی بوریاں کمرپرلاد لاد کر باہر لے جا رہے ہیں بادشاہ ایک مزدور سے پوچھتا ہے کہ خزانہ کہاں لے کر جا رہے ہو، مزدور نے بتایا اس خزانے کی اب یہاں ضرورت نہیں رہی بادشاہ کو یہ خواب مسلسل تین دن آیا، پریشان ہو گیا اور ایک اللہ والے کو بلایا اور پورا قصہ سنایا اللہ والے نے بادشاہ کو نصیحت کی کہ فوراً لنگر کھول دواس سے پہلے کہ تمہاری بادشاہی چھن جائے اور تم کنگال ہو جاؤ بادشاہ نے فوراً لنگر کھول دیا اور مخلوق خدا اپنا پیٹ بھرنے لگی، اُسی رات بادشاہ خواب میں دیکھتا ہے کہ وہ خزانے کے دروازے پر کھڑا ہے اور مزدور خزانے کی بوریاں واپس لا رہے ہیں۔ بادشاہ نے پوچھا اب یہ بوریاں واپس کیوں لا رہے ہو۔ مزدورں نے کہا: ان کی یہاں پھر ضرورت پڑ گئی ہےعقلمند کے لیے اشارہ کافی ہوتا ہےکہ بانٹنے سے گھٹتا نہیں بڑھتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *