خاتون آشنا کے ساتھ بھاگ گئی، اور پھر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع کھگڑیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک شادی شدہ خاتون
دوسرے آدمی کے ساتھ بھاگ گئی اور اس کے شوہر نے بدلہ لینے کے لیے اپنی بیوی کے عاشق کی بیوی سے شادی کر لی۔ ای ٹی وی بھارت کے مطابق روبی دیوی نامی اس خاتون نے نیرج نامی شخص کے ساتھ 2009 میں شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے ایک ساتھ چار بچے تھے۔ تاہم چند سال بعد نیرج کو پتہ چلا کہ اس کی بیوی کا مکیش نامی شخص کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق ہے۔ فروری 2022 میں روبی نے نیرج کو چھوڑ کر پہلے سے شادی شدہ مکیش کے ساتھ شادی کرلی۔ جب روبی کے شوہر کو پتہ چلا تو اس نے مکیش کے خلاف اپنی بیوی کو اغوا کرنے کی پولیس میں شکایت درج کرائی۔ نیرج نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو سلجھانے کے لیے گاؤں کی پنچایت منعقد کی گئی تھی لیکن مکیش نے اس کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا اور تب سے وہ فرار ہے۔ مکیش بھی شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی بیوی کا نام بھی روبی تھا۔ بدلہ لینے کے لیے نیرج نے مکیش کی بیوی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک سال بعد جوڑے نے فروری 2023 میں شادی کی۔ اس عجیب و غریب شادی کی خبر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ”یہ سب روبی دیوی کے شوہر کا شروع سے ہی مکیش کی بیوی سے شادی کا منصوبہ تھا۔ ایک اور نے لکھا ’شادی شدہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھاگ رہے ہیں اور یہاں میں ابھی تک سنگل ہوں۔ ‘
Leave a Reply