اگر آپ کے پاس یہ ایک روپے کا سکہ موجود ہے تو آپ کروڑ پتی بن سکتےہیں ، مگر کیسے ؟کافی بڑا اعلان کردیاگیا
اسلام آباد(گلوب نیوز) کہتے ہیں کہ اس دنیا میں کوئی چیز بیکار نہیں ہے اگر کسی چیز کو حکومت ختم کر دے تو پھر بھی وہ کئی لوگوں کے پاس موجود ہوتی ہے اب جس کسی کے پاس ایک روپے کا سکہ ہو گا تو اُس کا کروڑ پتی بننے کا چانس ہو سکتا ہے۔
بھارت کے لوگوں کے لئے خوشخبری، ایک روپے کا قدیم سکّہ رکھنے والے اسے بیچ کر لکھ پتی بن سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں قدیم سکّوں اور نوٹوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ نے بڑا اعلان کر دیا، اب جس شخص کے پاس ایک روپے کا سِلور سکّہ ہے وہ اسے بیچ کر لاکھوں کما سکتا ہے۔ویب سائٹ نے پرانی اشیا اور کرنسی جمع کرنے کے شوقین افراد کے لئے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر اُن کے پاس 19 ویں صدی کا ایک روپے والا سلورسکہ ہے تو وہ اس کے عوض پانچ لاکھ روپے کما سکتے ہیں۔ویب سائٹ کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کہ پاس یہ سکّہ موجود ہے وہ اس کی تصویر ویب سائٹ پرشیئر کریں پھر اُس سکت کی بولی لگائی جائے گی، اور جو شخص زیادہ پیسے لگائے گا وہ اس سکے کا ملک بن جائے گا۔تاہم سکے کا مالک شخص اپنی من مرضی کی قیمت پر اس ایک روپے کے سکے کو فروخت کر سکتا ہے اور ایک ہی دن میں لکھ پتی بن سکتا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ سکہ 1916 میں استعمال کیا جاتا تھا اور یہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ہی عوام کے پاس موجود ہو سکتا ہے، تاہم جو شخص بھی چاہے اس سکے کو انڈیا مارٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر اسے اپ لوٹ کر کے فروخت کر سکتا ہے۔
Leave a Reply