ایک عورت بہت ضدی تھی اس کا شوہر اس سے جو کہتا اس کے برعکس کرتی ایک روز شوہر نے

ایک عورت بہت ضدی تھی اس کا شوہر اس سے جو کہتا اس کے برعکس کرتی ایک روز شوہر نے تنگ آکر کہا تم اپنی ماں کے گھر چلی جاو وہ بولی ہر گز نہیں جاؤں گی۔ شوہر نے کہا

اچھا مت جاؤ کہنے لگی ضرور جاؤں گی شوہر نے کہا کل جانا کہنے لگی ابھی جاؤ گی اور اسی وقت جاوں گی شوہر نے کہا اکیلی جاو کہنے لگے تم چھوڑنے جاؤ گے اکیلی تو ہر گز نہیں جاؤں گی۔ مجبورا شوہر اس کے ساتھ تیار ہو گیا راستے میں دریائے گنگا پڑتا تھا شوہر نے کہا تم

ٹھہرو میں کشتی لاتا ہوں عورت بولی کشتی نہیں چاہیے میں تیر کر جاؤں گی شوہر نے اسے بہت سمجھایا کہ پانی گہرا ہے اور باؤ بھی تیز ہے مگر اس ضدی عورت نے ایک نہ مانی اور پانی میں کود پڑی ظاہر ہے ڈوبنا تو تھا ہی

پانی میں غوطے کھانے لگی اور پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ بہتی ہوئی جانے لگی شوہر نے یہ دیکھا تو اسے بچانے کے لئے دوڑا مگر بہاؤ کے ساتھ دوڑنے کے بجائے بہاؤ کی مخالف سمت کنارے کنارے بھاگنے گا کسی شخص نے

یہ منظر دیکھا تو پوچھا وہ پانی کے ساتھ بہہ کر نیچے کی طرف گئی ہوگی تم بہاؤ کے الٹ کیوں جا رہے ہو اس پر اس نے جواب دیا تم اسے نہیں جانتے وہ بہت ضدی ہے یہاں بھی الٹی ہی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *