عرق النساء (شاٹیکا) درد سے بچنا چاہتے ہیں تو کچن میں موجود ان چیزوں کو بتائے گئے طریقے سے کھائیں اور اور پائیں بہترین فائدے وہ بھی باآسانی
بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ شاٹیکا درد کولہے اور پنڈلیوں میں ہونے والے درد کو کہتے ہیں، مگر اکثر افراد اس درد کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ وہ درد ہے جو ایک مرتبہ کی دوائی سے ٹھیک نہیں ہوتا ہے، اس کو ٹھیک ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ گھٹنے، ٹخنے، پنڈلی میں بھی درد ساتھ ہی ساتھ ہوتا رہتا ہے ۔
ڈاکٹر بھی آپ کو زیادہ تر پین کلر دوائیں ہی دیتے ہیں جوکہ وقتی طور پر سکون دی جاتی ہیں، مگر جب دوائی کا اثر ختم ہو جائے تو آپ کو درد کی شکایت بڑھنے لگتی ہے۔
شاٹیکا کا درد اعصابی کمزوری کی وجہ سے بھی ہوتا ہے یا پٹھوں کے کھچ جانے کی وجہ سے بھی اکثر لوگوں کو ہو جاتا ہے۔
ایسے میں کے-فوڈز سے جانیئے گھر میں موجود کھانے کی چیزیں کیسے اس درد کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کریں گی اور آپ کے اس دردکو جلد ازجلد ختم کریں گی ، لیکن ڈاکٹر کی بتائی گئی ہدایات پر بھی لازمی عمل کریں تاکہ دونوں طریقوں سے فائدہ آپ کا ہی ہوسکے۔
گھریلو ٹپ:
٭ دیسی اجوائن اور کالی مرچ کے پاؤڈر کو مکس کرکے گرم پانی کے ساتھ دن میں کسی بھی وقت یا پھر درد کی شدت زیادہ محسوس ہونے پر پھانک لیں، یہ آپ کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند رہے گا۔
٭ ثناء مکی اور ادرک کا قہوہ دن میں دو مرتبہ استعمال کریں، چاہے تو اس میں لیموں کا اضافہ کرسکتے ہیں۔ لیموں کاا ستعمال بھی بہت فائدے مند ہے۔
٭ گُل قند تو آپ نے کھایا ہی ہوگا، اس میں آدھا چمچ سونٹھ مکس کرکے گرم پانی کے ساتھ پھانکنے سے بھی آپ کو جلد فائدہ ہو جائے گا۔
٭ گرم دودھ میں ایلوویرا جیل کو ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے پیئیں ، اس سے شاٹیکا سمیت دیگر درد وں سے بھی جلد ہی نجات مل جائے گی۔
٭ سرسوں کے تیل میں کلونجی پاؤڈر کو پکائیں اور اس تیل کو درد کی جگہ پر لگا کر مالش کریں اور ہوا نہ لگنے دیں، اس سے آپ وک جلد از جلد فائدہ ہوگا، اس تیل کو آپ سرد ر د کے علاوہ کسی بھی درد میں لگا سکتے ہیں۔
Leave a Reply