بارش ہی بارش، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
ملک بھر میں 3 دن بارش ہی بارش، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے جمعرات سے پیر کے دوران ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جمعرات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں جو پیر تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ (رات) سے3 فروری کے دوران مری میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے جس سے سڑکوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
اس دوران شدید برفباری سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ہے۔2 فروری اور 3 فروری کو اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ،گجرات، حافظ آباد ،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران قصور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ اسی طرح چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔بارش کے بعد درجہ حرارت میں 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ڈرائیور حضرات بارش اور برفباری کی صورت میں محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔
Leave a Reply