دُبئی میں مقیم پاکستان کے ملازمین کے لیے خوشخبری
دُبئی میں مقیم پاکستان کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری
ریٹائرمنٹ کے لیے 600 ڈالر کی میڈیکل انشورنش کی شرط ختم کر دی گئی
دُبئی ( 22 ستمبر2020ء) دُبئی میں مقیم وہ پاکستانی جو سرکاری شعبوں میں ملازمت کرتے ہیں، ان کے لیے ایک اچھی خبر آ گئی ہے۔ دُبئی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے پروسیجر میں سہولت دے دی گئی ہے۔ اب سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت درخواست جمع کرانے سے قبل میڈیکل انشورنس کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔العربیہ نیوز کے مطابق دبئی میں ریٹائرمنٹ کے تمام عمل کی نگران تنظیم ”ریٹائراِن دبئی“ نے اپنے ہاں رجسٹردرخواست گزاروں کو بھیجی گئی ایک اجتماعی ای میل میں اس نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔دبئی نے اسی ماہ یہ اعلان کیا تھا کہ 55 سال کی عمر میں غیرملکی مکین اور بیرون ملک میں رہنے والے لوگ نئے ریٹائرمنٹ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔خاس پروگرام کی کامیابی کے پیش نظر اب ”ریٹائر اِن دبئی“ نے میڈیکل انشورش کے منصوبہ کی شرط ختم کردی ہے۔ قبل ازیں میڈیکل انشورنس درخواست جمع کرانے سے قبل پیش کرنا ضروری ہوتا تھا۔اس پروگرام میں خود کو رجسٹر کرانے والے افراد کے ای میل اکاوٴنٹس کو ریٹائر ان دبئی کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے:” اب آپ میڈیکل انشورنس کے کسی منصوبہ کے بغیر درخواست دے سکتے ہیں۔اس عمل کے دوران میں طبی معائنہ کیا جائے گا اور آپ کے پاس اس مرحلے میں اپنے مفاد کے مطابق میڈیکل انشورنس کے منصوبے کو خرید کرسکتے ہیں۔میڈیکل ٹیسٹ کے بعد درخواست گزار بیمہ صحت کے پیکجز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتا ہے۔اس کی تفصیل دبئی ٹورازم کی ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔دبئی میں اب ریٹائرمنٹ کی درخواست کی کل لاگت 2214 درہم ہوگی۔اس میں ریٹائرمنٹ ویزے کی فیس 888 درہم) ،طبی معائنے کی فیس 753درہم اور امارات کے شناختی کارڈ کی فیس572 درہم شامل ہے۔ اس کے علاو ریٹائر ہونے کی موجودہ نافذ العمل شرائط کا بھی اطلاق ہوگا اور وہ حسب ذیل ہیں: ۱۔ ریٹائر ہونے کے خواہاں کسی بھی فرد کی عمر 55 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔
۲۔ درخواست گزار کے پاس امارات میں کارآمدہیلتھ انشورنس ہونی چاہیے۔یہ ہیلتھ انشورنس ویزے کے لیے درخواست سے قبل خرید ی گئی ہو۔ ۳۔ درخواست گزار مندرجہ ذیل تین میں سے کسی ایک آپشن پر پُورے اُترتے ہوں۔ آپشن 1: ماہانہ آمدن 20 ہزار درہم (قریباً 5000 ڈالر) ہو۔ آپشن 2: ان کے پاس دس لاکھ درہم ( قریباً دو لاکھ 75 ہزار درہم ) نقد رقم بچت کی صورت میں دستیاب ہو۔ آپشن 3: دبئی میں ان کے پاس کم از کم 20 لاکھ درہم مالیت کی اپنی جائیداد ہو۔ آپشن 4: یا پھر کم از کم 20لاکھ درہم مالیت کی نقد رقم اور جائیداد ہو۔
Leave a Reply