پاکستانی تیار رہیں،فروری میں کتنی بارشیں متوقع ہیں؟ بارشوں کے کتنے سلسلے متاثر کریں گے؟ محکمہ موسمیات
فروری 2023 کی پیشگوئی: معمول سے کم بارش اور برفباری۔ معمول کے مطابق یا معمول سے کم درجہ حرارت متوقع۔۔موسم کا حال نے ماہ فروری کی پیشن گوئی RAPID ECM علمی سپاٹ ! کی مدد سے تیار کی ہے۔اس مہینے میں 4 سے 6 مغربی ہواؤں کے سلسلے پاکستان کو متاثر کر سکتے متوقع ہیں۔ بادل اس مہینے معمول کے مطابق رہیں گے۔ ہوا کی رفتار معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے زیادہ رہے گی۔ مجموعی طور پر بارش کی مقدار معمول سے کم رہے گی۔
تاہم شمال مشرقی پنجاب کے علاقے بالخصوص گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں معمول سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کب ہوگی؟ مغربی عوام کا ایک سلسلہ آج سے پاکستان کے مغربی اور شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا جس کا اثر 5 فروری تک جاری رہے گا۔ دوران ملک کے شمالی علاقوں میں اچھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ 10 سے 20 فروری کے درمیان، کہیں بھی خاطرخواہ بارش کا امکان نہیں ہے اور بارش زیادہ تر علاقوں تک محدود رہے گا۔ تیسرے اور چوتھے ہفتے کے دوران، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر مغربی اور شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا باعث بن سکتا ہے۔
ملک کے اکثر علاقوں میں برفباری معمول سے کم رہے گی، جس میں گلگت بلتستان خیبرپختونخوا کشمیر اور شمالی بلوچستان شامل ہیں۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت مجموعی طور پر دو سے چار ڈگری معمول سے کم رہے گا۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے ایک یا دو ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے ۔ جبکہ سابقہ فاٹا، اور بلوچستان کے اکثر مغربی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخو ا ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی با رش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید ھند چھائے رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم خیبر پختونخواہ: پارا چنار 03،مالم جبہ 02، دیراور کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کالام میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، استور منفی11، گوپس منفی 09 ، اسکردو منفی08،پاراچنار منفی05،ہنزہ، مالم جبہ ، دیر منفی 04 ، قلات منفی 02، بونجی ، کاکول ، راولاکوٹ ، شو پیاں اور بارہ مولہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply