عورت کا اپنے خاوند پر الزم
ایک عورت روتی ہوئی حضرت علیؓ کے پاس آئی اور کہنے لگی: میرے خاوند نے میری اجازت کے بغیر ہی میری باندی سے تعلق قائم کر لیا ہے.حضرت علیؓ نے اس کے خاوند سے کہا کہ تم کیا کہتے ہو؟ اس نے کہا: میں نے اس کی اجازت سے ہی اس کے ساتھ تعلق قائم کیا ہے.
حضرت علیؓ نے اس عورت کی طرف دیکھا اور اس کو متنبہ کرتے ہوئے فرمایا اگر تو سچی ہے تو میں اس کو سنگ سار کروں گااور اگر تو جھوٹی ہے تو میں تجھے تہمت کی سزا میں اسی کوڑے لگاؤں اتنے میں نماز کا وقت ہو گیا، حضرت علیؓ اس عورت کو چھوڑ کر نماز پڑھنے لگے.عورت نے سوچا تو اسے اپنے خاوند کا سنگسار کیا جانا.یا اس کو کوڑے لگنا تکلیف دہ محسوس ہوا.چنانچہ وہ بھاگ گئی. جب حضرت علیؓ نماز سے فارغ ہونے کے بعد آئے تو اس عورت کو نہ پایا اور آپؓ نے اس کے بارے میں پوچھا بھی نہیں۔
Leave a Reply