بڑی مشکل ہوئی آسان۔۔۔ صرف ایک منٹ کی جاپانی ورزش کی مدد سے آنکھوں کے گرد موجود جھریاں کم کریں

بڑی مشکل ہوئی آسان۔۔۔ صرف ایک منٹ کی جاپانی ورزش کی مدد سے آنکھوں کے گرد موجود جھریاں کم کریںزرا عمر بڑھی نہیں اور اثرات چہرے پر ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ بلکہ آج کل تو سورج کی مضر شعاعوں اور کیمکیل زدہ اشیاء کے مسلسل استعمال کی وجہ سے چہرہ وقت سے پہلے ہی جھریوں کا شکار ہوجاتا ہے جس میں سب سے زیادہ جو حصہ نمایاں طور پر متاثر ہوتا ہے وہ ہماری آنکھیں ہیں۔ آنکھیں ہی وہ حصہ ہیں جہاں جھریاں سب سے زیادہ گھر بناتی ہیں اس لئے ہم آپ کو آنکھوں کے گرد جھریاں ختم کرنے کی آسان ترین جاپانی ورزش بتارہے ہیں جنھیں مسلسل کرنے سے آپ کی آنکھیں پہلے کی طرح خوبصورت اور جھریوں سے پاک ہوجایئں گی۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آنکھ کی یہ تمام ورزشیں کرنے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔ تو پھر چلیے دیر کس بات کی1- آنکھوں کے کنارے پنجوں کے نشان (کرو فیٹ)آنکھوں کے کنارے کچھ اس قسم کے نشان بن جاتے ہیں جن کو کووے کے پنجوں سے مماثلت کی وجہ سے “کرو فِیٹ“ کہا جاتا ہے۔ ان کو ختم کرنے کے لئے اپنی انگلیاں نشانات کے کنارے رکھیں اور ہلکے سے دباتے ہوئے اوپر کی جانب ہاتھ لے جائیں اور تین بار یہ عمل کریں۔ روانہ یہ ورزش دن میں تین بار دہرائیں2-

آنکھوں کے نیچے لائینزآنکھوں کے نیچے نمودار ہونے والی لایئنز کو کم کرنے کے لئے اپنی شہادت کی انگی، بڑی اور تیسری انگلی کو ان لائینز پر رکھیں اور دس سیکنڈ تک ہلکے سے دبائے رکھیں پھر چھوڑ دیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ ورزش دن میں تین بار دہرایئں3- آنکھوں کے نیچے سوجنآنکھوں کے نیچے سوجن یا ڈھلکی ہوئی جلد ختم کرنے کے لئے اس جلد کو بیچ کی تین انگلیوں سے ہلکے سے دبائیں اور دھیرے دھیرے چند سیکنڈز اوپر نیچے گھمائیں اور چھوڑ دیں اور پھر ایسا ہی کریں۔ یہ ورزش بھی دن میں تین بار انجام دینے سے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *