ابھی محفوظ نہیں کیے تو پھر مہنگے داموں خریدنے پڑیں گے۔۔ جانیں سستے ٹماٹر کو 6 ماہ تک محفوظ کرنے کا طریقہ

آج کل ٹماٹر سستے ہیں لیکن چونکہ کچھ ہفتوں بعد رمضان کی آمد آمد ہے تو چند ہی دن میں ان کی قیمت بھی گزشتہ سال کی طرح آسمان سے جالگے گی۔ آج ہم اپنے قارئین کو سستے ٹماٹرو کو ثابت محفوظ رکھنے کے ایسے طریقے بتانے جارہے ہیں جسے وہ 6 ماہ بعد بھی تازہ رہیں گے۔

ثابت ٹماٹر کو 6 ماہ تک محفوظ رکھنے کے طریقے

ٹماٹر کا اوپر کا حصہ کاٹ دیں اور اسے ائیر ٹائٹ باکس یا بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔ 6 ماہ بعد بھی نکالیں گی تو صرف گرم پانی میں ڈال دیں پگھل کر استعمال کے قابل ہوجائیں گے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ٹماٹر کے اوپر کا حصہ کاٹ لیں اور پھر 4 ٹکڑے کرلیں۔ اب یہ قتلے کسی ائیر ٹائٹ باکس میں رکھیں اور ان کے اوپر ٹشو پیپر رکھ کر مزید قتلے قطار کی صورت رکھ کر ڈبا فریزر میں رکھ دیں۔

ٹماٹر کو ابالیں اور پھر ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اس کا چھلکا اتارلیں۔ ان ٹماٹروں کو گرائنڈر میں ڈال کر پیوری بنالیں اور پھر شیشوں میں بھر لیں۔ ان کے کیوبز بھی بنائے جاسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *