پاکستان انڈیا کتنی بار سامنےآیئں گی

ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں پھر مدمقابل آئیں گی؟پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر رواں سال ہونے والے 50 اوورز کے ایشیا کپ میں مدمقابل آئیں گی۔ ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں ایشیا کپ 2023 کا شیڈول شیئر کیا جس کے مطابق پاکستان، انڈیا اور سری لنکا کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

جبکہ دوسرے گروپ میں افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں اور تیسری ٹیم وہ ہوگی جو اس ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کر کے آئے گی۔رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کا فارمیٹ ٹی20 کے بجائے 50 اوورز کا رکھا گیا ہے جس کا مقصد ایشین ٹیموں کو ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کروانا ہے۔

اس سال ایشیا کپ میں مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے جائیں گے اور یہ ٹورنامنٹ اس بار پاکستان میں سال کے وسط میں کھیلا جائے گا۔ لیکن انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان نے بھیجنے کے اعلان کے بعد اب تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ انڈیا کی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں۔

اس سے قبل جے شاہ جو انڈین کرکٹ بورڈ کے بھی عہدیدار ہیں کہہ چکے ہیں کہ ’انڈین کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی اور ہوسکتا ہے یہ ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔‘

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انڈین کرکٹ بورڈ کے ٹیم کو نہ بھیجنے کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے اسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور اے سی سی کو تقسیم کرنے کے مترادف قرار دیا تھا۔ پی سی بی کے ترجمان نے جے شاہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس بیان سے انڈیا میں شیڈول ورلڈ کپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *