جلد سے برص، پھلبہری اور داغ دُور کرنے کا ایک حیران کُن انمول نُسخہ

برص سے اور پھلبہری سے جسم پر پڑنے والے داغ عام طور پر ہارمونز اور خون میں خرابی کے باعث پیدا ہوتے ہیں یہ داغ ذیابظیس ٹایپ 2 اور وٹامن بی 12 کی کمی کے باعث بھی پیدا ہوجاتے ہیں اور وراثت میں بھی ملتے ہیں کبھی کبھار یہ داغ مچھلی کھانے کے بعد دُودھ پی لینے سے بھی پیدا ہوجاتے ہیں اور ایک دفعہ پیدا ہوجائین تو یہ جلد پر بڑھنا شروع کر دیتے ہیں اور جلد کی رنگت کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ حُسن بھی خراب کر دیتے ہیں۔

ماڈرن میڈیکل سائنس میں اس بیماری کا کوئی حتمی علاج موجود نہیں ہے ڈاکٹر عام طور پر اس بیماری کے مریضوں کو سٹرائیڈ کھانے کو دیتے ہیں جس سے بہت کم مریضوں کو شفا حاصل ہوتی ہے اسکے علاوہ الٹراوائیلٹ تھراپی اور فوٹو تھراپی بھی کی جاتی ہے اور ان دونوں علاجوں سے بھی 50 فیصد سے کم مریض شفا یاب ہوتے ہیں۔

فوٹو تھراپی یونٹ

سٹیرائیڈز صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور فوٹو اور الٹراوائیلٹ تھراپی جہاں داغ ختم کرنے کی 100 فیصد گارنٹی نہیں دیتی وہاں غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے اور انتہائی مہنگی ہے۔

اس آرٹیکل میں برص اور پھلبہری سے پیدا ہونے والے داغ ختم کرنے کے لیے ایک انمول نسخہ شامل کیا جارہا ہے جو جہاں سستا ہے وہاں انتہائی کارآمد اور صحت کے لیے بھی انتہائی مُفید ہے، یہ نسخہ بزرگوں کی عطا ہے جسے آج آپ کیساتھ شیئر کیا جارہا ہے تاکہ اس انمول نسخے سے آپ سب بھی فیض یاب ہوں۔

برص پھلبہری کا انمول نسخہ

تخم پنواڑ2 تولہ، انجیر 2 تولہ، باوچی 2 تولہ، چاکسو 2 تولہ لیکر کسی کچی مٹی کے برتن میں ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر بھگو دیں اور ساری رات بھیگا رہنے دیں صبح اس پانی کو بغیر ملے چھان کر 4 تولہ خالص شہد (کوشش کریں چھوٹی مکھی کا ہو) شامل کرکے پی لیں اور جو پھوک بچے اسے اچھی طرح پیس کر داغوں کے اوپر لگائیں اور خُشک ہونے تک لگا رہنے دیں۔

یہ نسخہ 15 سے 20 دن کے اندر اپنے نتائج ظاہر کرنا شروع کر دیتا ہے اور سب سے پہلے داغ والا سفید حصہ سُرخ ہونا شروع ہوجاتا ہے اس لیے پریشان نہ ہوں اس نسخے کو جاری رکھیں اور کم از کم 40 روز مسلسل بغیر ناغے کے اس کو استعمال کریں اور پھوک کی پیسٹ بنا کر داغوں پر لگاتے رہیں انشااللہ جلد کا رنگ نارمل ہونا شروع ہوجائے گا۔

نوٹ: آپ نسخے میں شامل ہونے والے تمام اجزا با آسانی کسی بھی پنسار سے بارعایت خرید سکتے ہیں، آزمائش شرط ہے اور شفایابی کی صورت میں دُعائے خیر کر دیجیے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *