عام کھائے جانے والے 5 کھانے جو پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پھیپھڑے لمبے عرصے تک صحت مند رہیں تو یہ آرٹیکل آپ کے لیے ہے۔ موجودہ عالمی وبا میں صحت کا خیال رکھنا خاص طور پر پھیپھڑوں کا بہت زیادہ ضروری ہے کیونکہ یہ وبا ڈائریکٹ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور ایسے میں اُن کا صحت مند رہنا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔
پھیپھڑے ہمارے سانس لینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ ہوا سے آکسیجن کو فلٹر کرتے ہیں اور خون میں شامل کرتے ہیں اور ان میں خرابی سے جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے غذا کا متوازن اور صحت مند ہونا بہت ضروری ہے اور ایسے کھانے جو انہیں نقصان پہنچاتے ہیں ان سے فوری طور پر کنارہ کشی بھی بہت زیادہ ضروری ہے۔
اس آرٹیکل میں روزمرہ کھائے جانے والے 5 ایسے کھانے شامل کیے جا رہے ہیں جو ہمارے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، تاکہ آپ ان کھانوں کو اپنی خوراک میں شامل نہ کریں یا ان کی مقدار کو محدود کر دیں۔
نمبر 1 نمک
نمک ہمارے تقریباً ہر کھانے میں شامل ہوتا ہے اور اگرچہ اس کی مناسب مقدار صحت کے لیے ضروری ہے لیکن زبان کا کیا کیا جائے جو اس کی مناسب مقدار کو بہت کم بتاتی ہے۔ نمک کا زیادہ استعمال نہ صرف پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ یہ ہائی بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور دل اور گُردوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اس لیے زبان کے ذائقے پر مت جائیں اور نمک کو روزانہ ایک چائے کی چمچ مقدار سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
نمبر 2 شوگر اور سوڈا ڈرنکس:اگر آپ پھیپھڑوں کو مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو ماہرین کا کہنا ہے کہ بازار میں بکنے والے میٹھے مشروبات سے دُور ہی رہیں کیونکہ یہ مشروبات برونکائٹس جیسی بیماری پیدا کرنے کا سبب ہیں اور صحت کو اور بھی کئی طریقوں سے نقصان پہہنچاتے ہیں، اپ ان کی جگہ تازہ پھلوں کے جُوسسز استعمال کر سکتے ہیں لیکن پھل کو کھانا اسکا جوس پینے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
نمبر 3 پروسس شدہ گوشت: پروسس کھانے جو گوشت سے بنے ہوتے ہیں ان میں کُچھ کیمیکلز کو شامل کیا جاتا ہے خاص طور پر نائٹریٹ نامی عنصر ان میں شامل ہوتا ہے اور یہ عنصر پھیپھڑوں میں سوزش اور تناؤ کی کیفیت پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے اس لیے تمام پراسس شدہ گوشت والے کھانوں سے پرہیز کریں اور صرف تازہ گوشت کا استعمال کریں۔
نمبر 4 دُودھ اور اس سے بنے کھانے: دُودھ اور پنیر وغیرہ صحت کے لیے مفید کھانے ہیں لیکن اگر خالص ہوں اور انہیں کھانے میں حد سے نہ بڑھا جائے۔ حد سے زیادہ دُودھ اور اس سے بنے کھانوں کا استعمال پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے لہذا ڈیری پروڈکٹس کو ایک توازن میں استعمال کریں اور ان کی مناسب مقدار جاننے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ آپ کے وزن کے حساب سے آپ کے لیے ایسے کھانوں کی ٹھیک مقدار کا تعین کرے۔
نمبر 5 الکحل چھوڑ دیں: یہ مشروب ہر طریقے سے صحت کا دُشمن ہے اور خاص طور پر اس کا زیادہ استعمال جگر اور پھیپھڑوں کو بُری طرح نقصان پہنچاتا ہے اس لیے آپ کے لیے ضروری ہے کہ اس سے پرہیز کریں اور ہرگز اس کے قریب بھی مت جائیں۔
نوٹ: بیماری کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے معائنہ ضرور کروائیں تاکہ وقت پر علاج ہو اور بیماری کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔
Leave a Reply