شوگر کے مریضوں کے لیے چائے کے 5 متبادل جو شوگر نارمل رکھنے میں مدد دیتے ہیں
ذیابطیس کے مرض میں جو چیز سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے وہ غیر مناسب خوراک ہے اور اسی غیر مناسب خوراک میں چائے کا بہت زیادہ استعمال بھی شامل ہے جو شوگر کے مرض کو مزید نقصان پہنچاتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ذیابطیس کے مریضوں کے لیے عام چائے کے 5 متبادل پیش کیے جا رہے ہیں جن کا استعمال جہاں شوگر کے مرض کو کنٹرول کرنے میں فائدہ مند ثابت ہو گا وہاں یہ متبادل اُن کی صحت کو کئی اور طریقوں سے فائدہ پہنچائیں گے۔
سبز چائے: سبز چائے کو بڑی تعداد میں صحت کے لیے فوائد فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سبز چائے ایک قیمتی چیز۔ سبز چائے کو باقاعدگی سے پینا سیلولر نقصان کو کم کرتا ہے، سوزش کو کم کرتا ہے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔ آپ روزانہ 2-3 کپ سبز چائے پی سکتے ہیں۔ سبز چائے ٹاکسن کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے ۔ یہ عمل انہضام کو بہتر بنانے ، آزاد ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان کا مقابلہ کرنے ، وزن کو کنٹرول کرنے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں بھی مددگار ہے۔
دارچینی کی چائے: دار چینی پاکستانی باورچی خانے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ دار چینی نہ صرف اپنی حیرت انگیز خوشبو کے لیے مشہور ہے بلکہ اس میں بہت سی حیرت انگیز شفا بخش خصوصیات بھی ہیں۔ اس کی مضبوط اینٹی ذیابیطس پراپرٹی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ دار چینی کی چائے کو باقاعدگی سے پینا بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ خون میں شوگر کے اخراج کے عمل کو سست کر دیتا ہے۔ یہ سیلولر گلوکوز اپٹیک کو فروغ دیتا ہے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے۔
روئیباس چائے: روئبوس چائے افریقہ میں اگنے والی سرخ جھاڑی کے پودے سے تیار کی جاتی ہے۔ اس کے پتے ایک خاص عمل سے گزرکر اپنا رنگ بدل لیتے ہیں اور سرخ ہو جاتے ہیں. روئیباس چائے بننے کے بعد بھی خوبصورت سرخ نظر آتی ہے ۔ یہ دوسری روایتی سبز اور کالی چائے سے زیادہ فائدہ مند ہے ۔ یہ بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھتی ہے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ کم کرتی ہے ۔ کیلشیم ، میگنیشیم ، زنک اور وٹامن سی سے بھرپور یہ چائے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتی ہے۔
کیمومائل چائے: کیمومائل یا بابونہ چائے خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے صحت کے فوائد فراہم کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔ یہ اپنے مضبوط کسیلی ذائقہ کے لیے مشہور ہے۔ اس میں اینٹی انفلامیٹری اور بہت سے اینٹی آکسائیڈینٹس جیسے ٹینن، فلورائیڈز، پولی فینائل اور فلیوونائڈز ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ . بلڈ شوگرکو بہتر طور پر کنٹرول کرنے کے لیے یہ ہربل چائے لیں۔
ہیبیکس چائے: اس چائے کو گُل خیرو کی چائے بھی کہا جاتا ہے۔ ہیبسکس چائے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔ یہ انسولین میں اضافے کو روکنے اور بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مددگار ہے ۔ اس کے ساتھ یہ جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل سے متعلق بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتی ہے ۔ یہ ہیبسکس چائے قدرتی طور پر کفین سے پاک ہے جو بلڈ پریشر کو کم کرنے کولیسٹرال کو نارمل رکھنے اور کینسر جیسے امراض میں فائدہ دیتی ہے۔
Leave a Reply