بلاناغہ تین انجیر مسلسل کھانے کے اثرات دیکھ کر طبی سائنس ششدر رہ گئی۔
انجیر پاکستان میں ایک عام پھل ہے جس کا ذکر قدیم یونانی اور رومی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔ اس زمانے میں اس پھل کو خوشحالی، بانجھ پن سے بچاؤ اور فراخی رزق کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ انجیر کو خشک یا تازہ کسی بھی شکل میں کھایا جائے، متعدد فائدہ مند اجزاء سے بھرپور یہ سوغات متعدد بیماریوں سے بچانے میں مدددے سکتی ہے۔ یہ پھل متعدد حوالوں
سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور عام صحت کو بھی بہتر بناتا ہے جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔بانجھ پن سے تحفظ یہ مردوں اور خواتین دونوں کو بانجھ پن سے تحفظ دیتا ہے، طبی سائنس کے مطابق اس پھل میں موجود منرلز ان ہارمونز کے لیے ضروری ہیں جو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بواسیر کے خلاف مفید انجیر قدرتی فائبر سے بھرپور ہے جو کہ بواسیر کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ نظام ہاضمہ کے لیے بہترین انجیر کا استعمال
معدے کے تیزاب کو الکلی میں بدل دیتا ہے تو جن افراد کو معدے کے امراض جیسے تیزابیت، بدہضمی کا سامنا ہوتا ہے، ان کے لیے انجیر کھانا فائدہ مند ہوتا ہے، کچھ ہفتوں تک رات کو انجیر پانی میں بھگو کر صبح کھانا ایسے افراد کے لیے مفید ہے۔ قبض دور کرے انجیر میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے،
جس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔ امراض قلب سے تحفظ انجیر میں موجود فینول، اومیگا تھری اور اومیگا تھری سکس فیٹی ایسڈز خون کی شریانوں کی صحت مستحکم رکھتے ہیں، فیٹی ایسڈز سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک سے تحفظ ملتا ہے۔ جسمانی توانائی اور اعصاب کے لیے انجیر میں قدرتی وٹامن بی کمپلیکس موجود ہوتا ہے
جو کہ اعصاب کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی جسمانی توانائی کے لیے بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی ہیموگلوبن کی مناسب مقدار نہ بننے کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم تھکاوٹ کا جلد شکار ہوتا ہے جبکہ ۔اکثر سر بھی چکرانے لگتا ہے۔ جسمانی وزن میں کمی انجیر میٹابولزم کو قدرتی استحکام فراہم کرنے والا پھل ہے جو
جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے اور اکثر اسے موٹاپے کے شکار افراد کو کھانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے، تاہم دودھ کے ساتھ اسے کھانا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ بلڈ پریشر میں کمی انجیر میں موجود کیلشیئم اور میگنیشم خون کی شریانوں کو سکون پہنا کر بلڈ پریشر کوبڑھنے سے روکتے ہیں۔ چینی کی لت سے نجات میں بھی
مدد دے اگر آپ کو چینی یا یوں کہہ لیں میٹھا بہت پسند ہے تو انجیر اس کا صحت مند متبادل ثابت ہوسکتی ہے، اس میں قدرتی مٹھاس کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ کچھ میٹھا کھانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دے گی جبکہ زیادہ کیلوریز بھی جسم کا حصہ نہیں بنیں گی۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالےسے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
Leave a Reply