تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا، ورلڈ کپ کی تیاریوں پر قطرنے کتنے ارب ڈالرز خرچ کیے ہیں
دوحا ( آن لائن ) نتظار کی گھڑیاں ختم! دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین رنگا رنگ فٹبال ورلڈ کپ شروع ہو گیا۔افتتاحی تقریب البیت اسٹیڈیم میں ہوئی ہے۔ جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہوئے، تیس منٹ کا افتتاحی شو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور تھا۔تفصیل کے مطابق رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ فٹبال کا عالمی ایونٹ (فیفا ورلڈ کپ) 2022 کا ؎آغاز ہوگیا۔
دوحا کے البیت سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب تقریب میں دنیا بھر کے بہترین پرفارمرز اِن ایکشن، کورین گلوکار اور بی ٹی ایس رکن جنگ کک آواز کا جادو جگایا، امریکی گروپ بلیک آئیڈپیز کی پرفارمنس توجہ کا مرکز بنی رہی، انگلش گلوکار روبی ولیمز نے سروں کے تال میل سے جوش دلایا۔بھارتی پرفارمر نورا فتیحی نے بھی پرفارم کیا، میزبان قطر میں سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی گئی، افتتاحی تقریب میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، پہلا مقابلہ قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہو گا۔ ورلڈ کپ میں کل 32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی، تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں قطر،ایکواڈور، سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں، گروپ بی میں انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز موجود ہیں، ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں، گروپ ڈی فرانس، ا?سٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔گروپ ای میں سپین، کوستا ریکا، جرمنی اور جاپان کو شامل کیا گیا ہے، گروپ ایف میں بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا موجود ہیں، گروپ جی برازیل، سربیا، سوئٹزر لینڈ اور کیمرون کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا گروپ ایچ کا حصہ ہیں۔12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 20 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، فائنل 18 دسمبر کو ہوگا، فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔واضح رہے کہ قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھو ٹا ملک ہے، ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لئے قطر اب تک 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرچکا ہے۔ فیفا ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم رواں سال بھی حصہ نہیں مگر پاکستان کے لئے اعزاز کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے علاقے سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹبال ’الریحلہ’ تمام میچز میں استعمال ہوگی
Leave a Reply