سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ایسی بات کہہ دی کہ ہو کوئی حیران رہ گیا
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ایسی بات کہہ دی کہ ہو کوئی حیران رہ گیا
بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سابق بھارت کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی اچانک ورلڈکپ میں لذت واپس آگئی ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں سے سوال کیا ’اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو تو کیسا رہے گا؟‘۔ واضح رہے کہ اتوار کا دن پاکستانی ٹیم کے ساتھ مداحوں کے لیے بھی خاص رہا، گزشتہ روز 3 میچز ہونے تھے جس میں پاکستان کے لیے 2 میچز اہم تھے ایک میں نیدرلینڈ کو جنوبی افریقہ کو شکست دینی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت حاصل کرنی تھی، اور ایسا ہی ہوا۔ گزشتہ روز دن کے آغاز پر نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا اور ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔ اس کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو ہرایا اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
Leave a Reply