آپ میری خواہش پوری کر دیں

امام ترمذیؒ اپنے وقت کے بہت بڑے محدث اور حکیم تھے۔ حدیث کی مشہور کتاب “ترمذی شریف” انہی کی لکھی ہوئی ہے۔ اللہ رب العزت نے آپ کو اس قدر حُسن دیا تھا کہ لوگ دیکھ کر فریفتہ ہو جاتے۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ کو باطنی حسن بھی دیا تھا۔ آپ عین جوانی کے عالم میں ایک دن اپنے مطب میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک عورت اندر آئی اور آتے ہی اُس نے اپنا چہرہ کھول دیا۔ وہ عورت نہایت حسین و جمیل تھی

وہ آپ سے کہنے لگی کہ “میں آپ کے حسن پر فدا ہوں اوردنوں سے موقع کی تلاش میں تھی، آج بہت مشکل سے تنہائی ملی ہے، آپ میری خواہش پوری کر دیں!” امام ترمذیؒ کے دل پر خوفِ خدا اتنا غالب ہوا کہ آپ رو پڑے اور اتنا روئے کہ وہ عورت نادم ہو کر واپس چلی گئی اور آپ دیر تک روتے رہے۔

مدت گزر گئی آپ اس بات کو بھول گئے اور جوانی سے بڑھاپے میں داخل ہوگئے، بال سفید ہوگئے ایک دن مصلے پر بیٹھے تھے کہ دل میں خیال پیدا ہوا کہ “اگر اُس وقت میں اُس عورت کی خواہش پوری کر دیتا تو کیا تھا بعد میں توبہ کر لیتا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *