پاکستان کی امیدیں ٹورنامنٹ میں برقرار! آخری اوور کی آخری گیند نو بال، فری ہٹ ڈلیوری پر بنگلادیش نے زمبابوے کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بنگلادیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ جیت کے لیے بنگلا دیش نے 151 رنز کا ہدف دیا تھا جو زمبابوے حاصل نہ کر پائے اور 20 اوورز میں 147 رنز بنا پائی۔ زمبابوے آخری اوورت تک پہنچ گئی تھی لیکن لائن کراس نہ کر سکے آخری گیند کروائی گئی تو مزاربانی کریز پر تھے اور کیپر نے سٹمپس کے اوپر سے بال پکڑی جس سے امپائر نے نو بال دی۔
تمام پلیئرز کو واپس بلایا گیا اور زمبابوے کو فری ہٹ دی گئی لیکن سٹرائیک پر موجود مزربانی نے اپنا بلا گھمایا لیک بال مس کر گئے جس سے بنگلادیش 3 رنز سے جیت گئی۔ برسبین میں ٹاس جیت کر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے اوپنر نجم الحسین 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عفیف حسین 29 اور شکیب الحسن نے 23 رنز بنائے۔
مین آف دی میچ تسکین احمد کو دیا گیا جنہوں نے زمبابوے کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے 19 رنز دیے ان کے علاوہ مستفیزر رحمان نے بھی 2 وکٹیں حاصل کی اور مصدق حسین کے حصے میں بھی دو وکٹیں آئیں۔
زمبابوے کے بلیسنگ موزارابانی اور رچرڈ گراوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں آج پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گا۔
Leave a Reply