قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر تنقید کیوں بابر کی کپتانی پر بات نہ کروں۔

لاہورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھارت اور زمباوے  کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ کے راؤنڈ میچ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دیئے ہیں، سابق آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم مسلسل غلط فیصلے کر رہے ہیں، لیکن ان کے ساتھ “مقدس گائے ” جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بابراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی ایک مقدس گائے کی طرح ہے جس پر تنقید نہیں کی جا سکتی، یہ مسلسل تیسرا بڑا کھیل ہے کہ ہمیں بابر کی کپتانی میں خامیاں نظر آرہی ہیں لیکن ہم مسلسل سن رہے ہیں کہ وہ سیکھ رہے ہیں جلد سیکھ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *