کیلشیم کی کمی نہیں ہوگی

کیلشیم ہمارے جسم کا سب سے ضرور ی نیوٹرنٹ ہے ۔ تقریباً ننانوے فیصد کیلشیم ہماری ہڈیوں میں اور دانتوں میں پایہ جاتا ہے ۔ باقی بلڈ سیلز میں مسلز میں اور ٹشوز میں موجود ہوتا ہے ۔ کیلشیم کی کمی پوری دنیا میں آجکل زندگی میں بہت زیادہ عام پریشانی ہے ۔ اسی لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیلشیم کی کمی ہونے پر کونسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ہمیں کن اپنی بری عادات کو ترک کرنا چاہیے اور کن اچھی عادات کو اپنانا چاہیے ۔ ساتھ ہی ہم جانیں گے کہ کس گھریلو نسخہ کی مدد سے آسانی سے کیلشیم کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں ۔ اگر آپ کو تھوڑا بہت کام کرنے کے باوجود بھی بہت زیادہ تھکان اور کمزوری محسوس ہوتی ہے ۔ چیزوں کو جلدی بھول جانا ، ڈپریشن ناخنوں کا کمزور ہوکر ٹوٹنا ،ہڈیوں میں درد اور کمزوری ، دانتوں کی کمزوری اور جلد کا بے جان دکھائی دینا

یہ کچھ ایسی علامات ہیں جو کیلشیم کی کمی کیوجہ سے ظاہر ہوتی ہیں۔ کیا آ پ جانتے ہیں کہ کیلشیم کی کمی کیوجہ سے ہڈیوں سے جڑی خطرناک بیماریاں ہوسکتی ہیں ۔جن لوگوں کو بھی کیلشیم کی کمی کا سامنا ہے وہ کولڈڈرنکس اور سوڈا کم سے کم پئیں ۔ اس کا استعمال بلکل ترک کردیں اس سے جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے ۔ خ و ن میں فاسفیٹ کا لیول بڑھ جاتا ہے۔جس سے کیلشیم اور زیادہ کم ہوجاتا ہے ۔ ایسی تمام تر چیزیں جیسے کہ کافی چائے سگریٹ یعنی جن میں میں کیفین کی تعداد زیادہ پائی جاتی ہے اس سے پرہیز کریں اس سے کیلشیم کم ہوگا ان کے زیادہ استعمال سے ہڈیوں کے متعلق سنگین بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ زیادہ سوڈیم بھی کیلشیم کی کمی کو پیدا کرتا ہے اس سے کیلشیم بجائے جسم جانے کے یورین کے ذریعے باہر نکل جاتا ہے

آپ کی ہڈیا ں دن بدن کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں۔ اس لیے کوشش کریں نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔ ہم یہ جان لیتے ہیں کیلشیم سے بچنے کیلئے اچھی عادات کو اپنانا چاہیے ۔دھوپ سے ہونیوالا وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتا ہے ۔ خاص طور پر صبح کی دھوپ زیادہ تر آپ وٹامن ڈی کے حصول کیلئے بتائی جاتی ہے۔ میگنیشیم بھی ایک اور بہت اہم ہے جو کیلشیم کو جذب کرنے کی طاقت کو بڑھا دیت اہے ۔ میگنیشم کی کمی کیوجہ سے کیلشیم کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ پالک بادام وغیرہ سے میگنیشیم کی بھرپور مقدار حاصل کرسکتے ہیں۔

کیلشیم کو کمی کو تیزی سے ختم کرنے کیلئے کونسی آسا ن اثر دار گھریلو ریمڈی ہے اس کیلئے آپ کو سفید تل ، بادام اور دودھ کی ضرور ت پڑے گی ۔سب سے پہلے باؤل تل کو گرینڈ کرکے باریک پاؤڈر تیار کرلیں آپ اس پاؤڈر کو بنا کر سٹور کرکے بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس کے پانچ سے چھ بادام کوگلاس میں بھگو کر رکھ دیں ان باداموں کے چھلکوں کو نکال ان باداموں کو بھی گرینڈ کرلیں ۔ایک گلاس دودھ میں ان بھیگے ہوئے بادام کا پاوڈر شامل کرکے ایک چمچ سفید تلوں کا چمچ اس میں ڈال کر استعمال کریں۔انشاء اللہ آپ کو آفاقہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *