خشک آلو بخارے کے شفائی راز۔ چھبیس کلو وزن کم، بلڈ پر یشر کنٹرول اور انو کھے کما لا ت۔
خشک آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث کھانے میں بہت پسند کیاجاتا ہے . ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ یہ حیرت انگیز فوائد سے بھی مالا مال ہے . خشک آلو بخارا وٹامن کے ، آئرن ، فائبر ، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے
خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دورکرنے میں مدد دیتا ہے . آئرن کی کمی کے سبب خون کے سرخ خلیات میں کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا یعنی خون کی کمی کا سبب بنتی ہے . آلو بخارے کے جوس کا آدھا کپ جسم کو تین میل گرام آئرن فراہم کرتا ہے . اسطرح خون کی کمی کے مسئلے سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے
خشک آلو بخارا پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کے سبب دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے . پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے اور امراض قلب ، ہارٹ اٹیک ، فالج اورغشی جیسے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے . خشک آلوبخارا جسم کی پوٹاشیم کی ضرورت پوری کرنے میں مدد دیتا ہے
خشک آلو بخارا وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے . یہ وٹامن بینائی کے لیے ضروری ہے . روزانہ ایک آلو بخارے کا استعمال ضروری وٹامن کی تین فی صد مقدار جسم کو فراہم کرتا ہے . وٹامن اے کی کمی سے آنکھوں کی خشکی اور موتیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے . خشک آلو بخارے کا استعمال اس قسم کے مسائل سے بچا سکتا ہے
.خشک آلو بخارا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے . یہ ہڈیوں کے بھربھرے پن کو ممکنہ طور پر روکتا ہے اور جوڑوں کے دردکے شکار افراد کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے .اسکااستعمال ہڈیوں کو بیس فی صد زیادہ مضبوطی فراہم کرتا ہے آلوبخارا بالوں کی نشونمااور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے . یہ آئرن کی کمی کو دور کر کے بالوں کوگرنے اور قبل از وقت سفید ہونے سے روکتا ہے .
اس میں موجود وٹامن بی ، سی اورمنرلز بالوں کو مضبوط بنانے اور جلد پر جھریاں نمودار ہونے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں خشک آلو بخارے کے بہت سے فوائد ہیں جن کے بارے میں ہم تصور بھی نہیں کر سکتے آج کل کے دور میں ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ اس کی جو صحت ہے وہ اچھی ہو جا ئے
ہر کسی کی صحت ہے وہ اتنی اچھی ہو جا ئے کہ کوئی کمی ہی نہ رہ جا ئے تو ہمیں چاہیے کہ ہم خشک آلو بخارے کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر یں تا کہ ہمیں کل کو کسی بھی قسم کا کوئی بھی مسئلہ نہ ہو۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اگر ہم آلو بخارے کے پانی کا استعمال کر تے ہیں تو اس سے ہم کئی قسم کی بیماریوں سے باز رہ سکتے ہیں۔
Leave a Reply