زیتون اور لیموں ملا کر صبح نہار منہ استعمال تین بڑی بیماریوں سے بچاتا ہے
لیموں اور زیتون کے تیل سے تین بڑی بیماریوں کا علاج ۔ اس کے استعمال سے نہ صرف یہ امراض جڑ سے ختم ہوجائیں گے ۔ بلکہ ان امراض کی وجہ سے ہونے والےاعضاء کی کمزوری بھی ٹھیک ہوجائےگی۔ لیموں میں وٹامن سی ، بی سکس، اے ، ای، کاپر ، کیلشیم ، آئرن، زنک، پروٹین ، میگنیز، پوٹاشیم اور فاسفورس پایاجاتاہے۔ جبکہ زیتون کاتیل بھی وٹامنز او ر منرلنز سے بھرپور ہوتاہے۔
اگر آپ دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔ اور بار بار اٹیک کی وجہ سے دل کمزوری کا شکا ر ہے۔تو ایک چمچ زیتونکے تیل میں تین سے چار قطرے لیموں کارس ملا کر صبح نہار منہ استعمال کریں۔ تین ماہ مسلسل استعمال کرنے سے کو لیسٹرول لیول نارمل ہوجائےگا۔ اور دل کو تقویت ملے گی۔ اگر آپ کو قبض رہتی ہے ۔ اور رفع حاجت کا مسئلہ کئی کئی دن تک جاری رہتاہے۔ تو ایک کپ پانی میں تین چمچ زیتون کا تیل اور لیموں کے دو سے تین قطرے ملا کر صبح نہا ر منہ پینے سے پیٹ کھل کر صاف ہوگا۔ اور قبض ٹھیک ہوجائے گی۔ اس مشروب کا دوسرا بڑا فائد ہ یہ ہےکہ اس کے استعمال مثانے کی پتھری گھل کر نکل جاتی ہے۔ مثانے کے کمزور ٹشو مضبوط ہوتےہیں۔ اور با ربار چھوٹے پیشاب کی حاجت کم ہوتی ہے۔زیتون اور لیموں کا استعمال جسم میں موجود تمام فاسد مادوں کو خار ج کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ آپ اس آسان گھریلو علاج سے بڑی بیماریوں کا جڑ سے ختم کرسکتے ہیں۔
وز صبح گرم پانی کے ساتھ لیموں اور شہد کا استعمال نزلہ اور زکام سے حفاظت دے گا،لیموں اور شہد معدے کی صفائی کرتے ہیں جس کے باعث معدے میں مضر صحت اشیا جیسے چکنائی وغیرہ جمع نہیں ہوتی یوں آپ معدے کی بیماریوں سے بچے رہیں گے۔ نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی نظام ہاضمہ کو فعال اور بہتر کرتا ہے،قبض اور گیس جیسے مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔ لیموں اور شہد دونوں ہی خون کی صفائی کرتے ہیں اور جسم سے کیمیائی مادوں کے اخراج میں مدد دیتے ہیں جس کے نتیجہ میں جلد صاف ہونے لگتی ہےاور اس میں نکھار آجاتا ہے۔ وہ افراد جو اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں انہیں ڈائٹنگ کے بجائے نہار منہ لیموں اور شہد ملا پانی پینا چاہیئے،یہ جسم کی فاضل چربی کو گھٹاتا ہے اور وزن میں کمی لاتا ہے۔ جسمانی ورم کم کرے: زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کے لیے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے،
ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔ بلڈ شوگر کنٹرول کرے:زیتون کا تیل کولیسٹرول اور گلوکوز لیول کو موثر طریقے سے کم کرتا ہے، اسی لیے اسے ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند مانا جاتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔ دماغ کو تحفظ دے: زیتون کا تیل دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے، جسے بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ الزائمر اور دماغی تنزلی کا باعث بن سکتا ہے۔
Leave a Reply