حضرت علی ؓ نے فر ما یا : ایک زمانہ ایسا بھی آ ئے گا کہ۔۔؟
ادب یہ ہے کہ جب تم اپنے گھر سے با ہر نکلو تو جس سے بھی ملا قات کر و اس کو اپنے سے بہتر جا نو۔ انسان کے جسم کا سب سے خوبصورت حصہ دل ہے اگر یہی صاف نہ ہو تو چمکتا چہرہ کسی کام کا نہیں ہے۔ ایک زمانہ ایسا بھی آ ئے گا کہ لوگ اپنے رب کو بھول جا ئیں گے لباس بہت قیمتی پہن کر بازار میں اکڑ اکڑ کر چلیں گے اور اس بات سے بے خبر ہوں گے اس بازار میں ان کا ک ف ن بھی موجود ہے۔
سوائے اپنے رب کے کسی سے امید مت رکھنا اور اپنے گ ن ا ہ کے سوا کسی چیز سے خ و ف نہ کھا نا۔ وہ بھلائی بھلائی نہیں جس کا انجام جہ نم ہو اور وہ برائی برائی نہیں ہے جس کی عاقبت جنت ہو جنت کے علاوہ ہر نعمت حقیر ہے اور جہ نم سے بچ جانے کے بعد ہر مصیبت عافیت ہے۔ تین انسان تین چیزوں سے محروم رہیں گے غصے والا صحیح فیصلے سے، جھوٹا عزت سے اور جلد باز کا میابی سے خاموشی ایک عظیم نعمت ہے خاص طور پر اس وقت جب اختلافات زیادہ ہوں آواز یں بلند ہوں علم کی کمی ہواور دلیل کی کوئی اوقات نہ ہو۔ چار چیزوں کو چار چیزوں سے دھو یا کر و۔ زبان کو ذکر سے آنکھوں کو آنسو ؤں سے گ ن ا ہ وں کو استغفار سے اور دل کو خ و فِ خد ا سے اگر کوئی آپ کی فکر کر تا ہے تو اس کی قدر کرو۔ کیونکہ دنیا میں تما شائی زیادہ اور فکر کرنے والے بہت کم ہو تے ہیں۔ کسی کا ظرف دیکھنا ہے تو اسے عزت دو۔
فطرت دیکھنا ہو تو آزادی دو۔ نیت دیکھنی ہو تو اسے قرض دو۔ خصلت دیکھنی ہو تو اس کے ساتھ کھانا کھاؤ۔ صبر دیکھنا ہو تو اس پر تنقید کر کے دیکھ لو۔ خلوص دیکھنا ہو تو اس سے مشورہ کر لو۔ ہمیشہ اخلاق سے بات کر و کیونکہ انسان پر سب سے زیادہ مصیبتیں اس کی اپنی زبان کی وجہ سے آ تی ہیں۔ کسی کو چاہنا ہو تو دل سے چاہو زبان سے نہیں اور کسی پر غصہ کر و تو صرف زبان سے دل سے نہیں۔ پوچھتے کیا ہو مجھ سے میری ذات ۔ علی ؑ کا دیوانہ ہوں علیؑ سے پیار کر تا ہوں۔ حضر ت علی ؓ ایک دفعہ مسجد نبوی میں تشریف فر ما تھے ایک شخص حاضر ہو ااور کہنے لگا یا علی ؓ مجھے کچھ نصیحتیں کرو تا کہ میں دنیا اور آخرت دونوں میں کا میاب ہو جا ؤں حضر ت علی ؓ نے فر ما یا اے شخص یاد رکھنا اپنے دین کے بچاؤ کے لیے دنیا کے تھوڑے سے مال پر قناعت کر و۔کہ مومن کو دنیا کا تھوڑا سا مال بھی کا فی ہو تا ہے دولت مندی کی مستی سے خدا کی پناہ مانگو۔
یہ ایک ایسی لمبی مستی ہے کہ اس سے دیر میں ہوش آ تی ہے تقویٰ اور پر ہیز گاری کی پناہ میں رہو یہ ایک ایسی بڑی وسیع اور مضبوط ڈھال ہے کہ جو اس کی پناہ میں آ ئے اسے ضرور بچا لیتی ہے
Leave a Reply