ترکی میں سیب کی چائے پی جاتی ہے۔۔ ذہنی سکون کے علاوہ اور کون کون سے فائدے پہنچاتی ہے ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا نسخہ

ترکی کے ڈرامے اور ترکی کی سیر آج کل لوگوں میں بہت مقبول ہورہی ہے، ترکی کی ثقافت کو لوگ پسند بھی کر رہے ہیں ان کے روایتی لباس اور زیور بھی لوگوں میں پسند کیے جارہے ہیں۔ جب ترکی کا اتنا ذکر ہے تو آج ترکی کی چائے کی بھی کچھ بات ہو جائے کہ یہ کتنی فائدے مند اور کارآمد ہے، وہاں ایپل ٹی پی جاتی ہے، مہمانوں کی تواضع بھی اسی ایپل ٹی سے کی جاتی ہے یہ ان کا روایتی مشروب ہے جو کہ بہت مشہور بھی ہے، آج ہم بتائیں گے کہ اس ایپل ٹی سے کیا کیا فائدے مل سکتے ہیں۔

آج کل ملک میں بارشوں اور سیلاب میں ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے اسے دیکھ دیکھ کر لوگ اینزائٹی اورڈپریشن میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ایسے میں ایسی کون سی دوا یا غذا لی جائے کہ جوصحت کے لئے بھی اچھی ہو اور آپ کے دوسرے امراض میں بھی فائدہ پہنچائے۔ اسی لئے ہم آپ کے لئے ڈاکٹر بلقیس کا ایک زبردست نسخہ لے کر آئے ہیں ، جس کے استعمال سے آپ کو ذہنی طور پر بھی سکون ملے گا، اعصابی سکون پہنچائے، کسی بھی قسم کا بخار ہو، نیند نہ آرہی ہو، خفقان یا دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو، شوگر پیشنٹ ہو وہ بھی اس کو لے سکتے ہیں، یادداشت خراب ہو، کھانسی ، گلا خراب میں بھی فائدہ پہنچانے والا نسخہ ہے۔ جی ہاں ہم یہاں سیب کی چائے لے کر آئے ہیں اس کے استعمال سے آپ کو یہ سب فوائد حاصل ہوں گے۔

سیب آدھا (نرم ہو)

دیسی لہسن 2 سے 3 جوے

لونگ 1 سے 2 عدد

پانی 2 کپ

لیموں آدھا

شہد ایک چمچ

سیب چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اسے ایک گلاس پانی میں ڈال دیں اور چولہے پر چڑھا دیں۔ اب اس میں لہسن کے جوے کاٹ کر ڈال دیں ۔ اس کے بعد 2 لونگیں ڈال دیں۔ اور ڈھانک کر پکنے دیں۔ جب ایک کپ رہ جائے تو چولہا بند کردیں۔ کپ میں نکال کر اس میں لیموں کا رس اور شہد ڈال کر پئیں۔ یہ بے انتہا فائدہ مند ہے۔ بے شمار امراض میں فائدہ مند ہے اسے آزما کر ضرور دیکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *