سلائی مشین دھاگہ کیوں توڑتی ہے؟ جانیئے اس کو سیٹ کرنے کے چند آسان طریقے جس سے ہو کپڑے سینے والی خواتین کی بڑی مشکل آسان
سلائی مشین دھاگہ کیوں توڑتی ہے؟ جانیئے اس کو سیٹ کرنے کے چند آسان طریقے جس سے ہو کپڑے سینے والی خواتین کی بڑی مشکل آسان
سلائی مشین صرف خواتین کی ہی نہیں بلکہ مرد حضرات کی بھی ضرورت بن گئی ہے ۔ ایک سے بڑھ کر ایک درزی حضرات موجود ہیں اور گھروں میں درزنیں ہیں جو کپڑوں کو مہارت سے سیتی ہیں اور سلائی مشین کو سیٹ کرتی رہتی ہیں۔ مشین کی دیگر چیزوں سے متعلق ہم نے بتایا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے کمنٹ کرکے یہ پوچھا گیا تھا کہ سلائی مشین اگر دھاگہ زیادہ توڑے تو کیا کریں، آج ان لوگوں کے لئے ہم بتانے جا رہے ہیں سب سے آسان ٹپ جو گھر بیٹھے آپ کرسکتے ہیں جس سے آپ کی مشین نہ تو دھاگہ توڑے گی اور نہ رُکے گی۔
دھاگہ توڑنے سے بچانے کی ٹپ:
٭ مشین کا تیل سارے پرزوں میں ڈالیئے۔
٭ جہاں دھاگہ ڈالتی ہیں، اس میں بھی ڈالیئے اور تھوڑا سا تیل دھاگے پر بھی ڈالیئے۔
٭ اس کے بعد مشین کو تھوڑی دیر چلائیے اور دیکھیں کہ دھاگہ ٹوٹ رہا ہے یا نہیں، اگر کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہوا ہوگا تو دھاگہ نہیں ٹوٹے گا۔
٭ پھر بھی دھاگہ ٹوٹے تو آپ مشین کا گز بدل کر چیک کرلیں۔ اس سے دھاگہ نہیں ٹوٹے گا اور چاند کو بھی بدل لیجیئے۔
Leave a Reply