روزانہ صرف پانچ منٹ کی یہ آسان ورزش 30 دن میں آپکو سُپر ماڈل بنا دے گی

انسانی جسم اور مشینری میں ایک چیز مُشترک ہے اور وہ یہ کہ اگر مشینری کو استعمال نہ کیا جائے تو اُس کے پُرزوں کو ایک وقت کے بعد زنگ کھانا شروع کر دیتا ہے اور یہ زنگ اُسے ناکارہ کر دیتا ہے، اسی طرح ہم اگر اپنے جسم کے تمام اعضا کو استعمال نہ کریں تو ایک وقت کے بعد استعمال نہ ہونے والے اعضا کمزور ہونا شروع ہو جائیں گے اور آہستہ آہستہ ناکارہ ہو جائیں گے۔

پاکستان میں بہت سے لوگ خاص طور پر خواتین فٹنس سینٹرز اور پارکس کی کمی کی وجہ سے اور ورزش کی تربیت نہ ہونے کے باعث موٹاپے کا شکار ہوتی ہیں اور یہ موٹاپا اُنہیں بہت سے بیماریوں کی طر ف گھیر کر لیجاتا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم پانچ منٹ کی ایسی ورزشوں کا کا ذکر کریں گے جن کو کرنے کے لیے کسی گراونڈ یا فٹنس سینٹر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ گھر میں کسی بھی جگہ آپ انہیں پرفارم کر سکتے ہیں اور اگر 24 گھنٹے میں سے صرف پانچ منٹ آپ یہ ورزش صرف ایک مہینہ ریگولر ہوکر کرلیں تو آپ کی باڈی کی ساخت خوبصورت سے خوبصورت تر ہوتی چلی جائے گی اور آپ کے اُٹھنے بیٹھنے کا انداز شاندار ہوجائے گا اور آپ کے احباب آپ سے پُوچھنا شروع ہوجائیں گے کہ آجکل آپ کیا کھا رہے ہیں۔

نمبر 1 فُل پلانک

ورزش کی اس پوزیشن کو انگریزی میں Full Plank کہتے ہیں اور یہ جسم کو ساخت میں لانے والی بہترین ورزشوں میں شُمار ہوتی ہے یہ جہاں آپ کے پیٹ کے مسلز اور کاندھوں کے مسلز کو مضبوط بناتی ہے وہاں اس کو کرتے ہُوئے آپ کے سارے جسم کے مسلز کام کرتے ہُوئے مضبوط ہوتے ہیں۔
اپنے بازو سیدھے کر کے دونوں ہاتھ زمین پر رکھ کر تصویر کے مُطابق پوزیشن لے لیں اور ایک منٹ اسی حالت میں رہیں۔
نمبر 2 کہنی کے بل پلانک

فُل پلینک کے فوراً بعد بغیر کسی وقفے کے تصویر کے مُطابق اپنے وزن کو ہاتھوں کی بجائے فور آرمز پر منتقل کر دیں اور سرسے ٹخنو ں تک اپنے جسم کو ایک سیدھی لائن میں لے آئیں اور اس پوزیشن پر 30 سیکنڈز رُکے رہیں ۔

نمبر 3 لیگ ریز پلانک

لیگ ریز پلانک ایک انتہائی زبردست ورزش ہے جو سارے جسم کے مسلز کو مضبوط بناتی ہے مگر یہ ورزش پیٹ کے مسلز پر سے چربی رگڑ کر اُتار دیتی ہے اور سُپر ماڈلز کے طرح آپ کے پیٹ پر 6 پیک اُبھر آتے ہیں ، ویڈیو دیکھ کر ورزش کرنے کا طریقہ سمجھ لیں اور کہنیوں کے بل پلانک کے بعد اسے ورزش کو ایک منٹ کریں۔

نمبر 3 سائیڈ پلانک

لیگ ریز پلانک کے بعد سائیڈ پلانک کی پوزیشن پر آجائیں اور 30 سیکنڈایک سائیڈ اور پھر 30 سیکنڈ دُوسری سائیڈ پر اس پوزیشن پر جمے رہیں ، یہ پوزیشن بھی سارے جسم کے مسلز کے لیے ہے مگر خاص طور پر یہ کاندھوں کے مسلز کو بہت زیادہ طاقتور بنا دیتی ہے۔

سائیڈ پلانک کے بعد دوبارہ فُل پلانک کی پوزیشن پر 30 سیکنڈ جمے رہیں اور 30 سیکنڈ بعد کہنی کے بل پلانک پر 60 سیکنڈ جمے رہیں اور پھر بس پانچ منٹ کی ورزش پُوری ہوگئی ویل ڈن۔

شروع میں ان ورزشوں کو پرفارم کرنے میں تھوڑی دُشوار ہو سکتی ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ پہلے دن کی سوار ی مُشکل ہی ہوتی ہے مگر ہر گزرتے دن کیساتھ یہ ورزش آپ پر آسان ہوتی چلی جائے گی۔
شروع شروع میں ہوسکتا ہے کے ایک ورزش کے بعد آپ تھکاؤٹ محسوس کریں ایسی صورت میں دوسری ورزش پر جانے سے پہلے 30 سیکنڈ کی بریک لے لیں اور پھر آہستہ آہستہ جیسے جیسے آپ ماہر ہوتے جائیں گے آپ کے جسم کے مسلز ان ورزشوں سے آشنا ہوتے چلے جائیں گے اور آپ تھکنا بند کر دیں گے لہذا اس کو جاری رکھیں صرف ایک مہینے میں آپکو ایسے نتائج ملیں گے کے آپ اس ورزش کو اپنی روٹین کی زندگی میں روزانہ دہرانہ شروع کر دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *