چند ہی دنوں میں رنگ صاف کرنے اور حسین نظر آنے کے لیے صرف اس چیز کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور پی لیں ۔۔

خواتین کو اپنا رنگ گورا کرنے کی بہت جلدی ہوتی ہے کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ کم وقت میں زیادہ حسین نظر آئیں اور اس کے لئے بیوٹی کریموں کے ساتھ فارمولا کریموں کا انتخاب کرتی ہیں اور بالآخر اس سے ان کی جلد خراب ہو جاتی ہے رنگ صاف وقتی طور پر تو ہو جاتا ہے بعد میں ان کی رنگت پھیکی پڑ جاتی ہے، اب اس کے لئے قدرتی ٹپس اور جڑی بوٹیوں کا استعمال سب سے زیادہ اچھا اور معیاری طریقہ ہے جن کا کوئی سائیڈ افکیٹ نہیں ہوتا، بے شک فائدہ دیر سے ہوتا ہے مگر کچھ وقت بعد نتائج بہت اچھے ہوتے ہیں۔

وومن کارنر میں ہمیشہ آپ کے لئے زبردست اور معیاری ٹپس بتائی جاتی ہیں اور آج بھی ہم آپ کو ایک ایسی جڑی بوٹی سے رنگ گورا کرنے کی ترکیب بتانے جا رہے ہیں جو سارا سال آپ کو فائدہ دیتی ہے اور ایک مرتبہ استعمال کرنے کے بعد رزلٹ آپ کو واضح فرق دکھا دیتا ہے۔

یہ جڑی بوٹی ہے ورس جس کا رنگنے والی جڑی بوٹی بھی کہا جاتا ہے، جس کو آسانی سے پنسار کی دکان سے 100 یا 150 روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے، اس کو بہت زیادہ خرید کر نہ رکھیں بلکہ تھوڑی سی خرید لیں، جیسے آدھا چھٹانک بھی بہت ہے، کیونکہ اس کی لکڑیوں کو ہی استعمال کرنا ہے، تو یہ آدھی چھٹانک ورس بوٹی 20 دن آسانی سے چل سکتا ہے۔ چلیئے بچت کی بات بھی بتا دی تو اب دیر نہ کریں اور ٹپ کی جانب بڑھیئے۔

ورس بوٹی جو کہ خشک لکڑی نما ٹکڑوں کی صورت میں ملے گی، اس کو شام کے وقت پانی میں بھگو دیں۔

پھر دو گھنٹے بعد اس پانی سے چہرے کر دھوئیں اور بھیگی ہوئی ورس بوٹی کو تھوڑے سے زیتون کے تیل میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔

25 منٹ تک اس پیسٹ کو چہرے پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد بوٹی کے بھگوئے ہوئے پانی سے ہی چہرہ دھوئیں۔

یہ ٹپ آپ دن میں کسی بھی وقت استعمال کریں اس سے آپ کو جلد از جلد رنگ گورا ہوتا دکھائی دے گا۔

ورس بوٹی میں قدرتی طور پر چند ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کا رنگ نکھارنے اور جسمانی ہارمونز جو رنگت کی پیداوار میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ان کو اندرونی طور پر گورا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ بوٹی آپ کو گورا اور حسین بنانے کا کام کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *