اگر پسینہ خارج نہ ہو تو صحت کو یہ نقصانات ہوتے ہیں
پسینہ آنا ایک نا پسندیدہ چیز ہے کیونکہ پسینے میں پیدا ہونے والا بیکٹریا بدبُو پیدا کرتا ہے اور اگر پسینہ آنے کے بعد چہرے کو دھویا نہ جائے تو چہرے پر کیل مہاسے پیدا ہونا شروع کر دیتے ہیں اور اسی طرح اگر بالوں میں پسینہ آئے اور بال اچھی طرح نہ دھوئے جائیں تو بالوں میں خُشکی سکری کے ساتھ بال خراب اور کمزور ہو جاتے ہیں۔
اگرچہ پسینہ آنا ہمارے لیے تکلیف کا باعث ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اگر آپ کو پسینہ نہ آئے تو اس سے آپ کے جسم کو کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟۔ اس آرٹیکل میں ہم پسینے نہ آنے کے ایسے نقصانات کا ذکر کریں گے جو اگر پسینہ نہ آئے تو ہماری صحت کو شدید نقصان پہنچائیں۔
نمبر 1 جلد کو نقصان پہنچے گا
پسینہ ہماری جلد میں نمی کو برقرار رکھتا ہے اور اگر یہ نہ آئے تو جلد خُشک ہو جائے اور ہمیں اس کی صحت کے لیے فوئسچرائزر استعمال کرنے پڑیں۔ ماہرین کے مطابق پسینہ آنا اینٹی بیکٹریل ایفیکٹ رکھتا ہے کیونکہ جب پسینہ آتا ہے تو جلد کے مسام کُھل جاتے ہیں اور ان میں جمے جراثیم پسینے سے باہر آجاتے ہیں اور جلد دھونے سے ختم ہو جاتے ہیں لیکن اگر یہ نہ آئے تو جراثیم مساموں کے اندر کیل اور مہاسے پیدا کرنا شروع کر دیں۔
نمبر 2 گُردوں میں پتھری پیدا ہونے کے چانسز بڑھ جائیں
میڈیکل سائنس کے مطابق پسینے سے سوڈیم بھی خارج ہوتا ہے اور اگر یہ خارج نہ ہو تو یہ گُردوں اور مثانے میں چلا جاتا ہے اور اس سے پتھری پیدا ہو سکتی ہے، پسینے سے دوران خون میں بہتری آتی ہے اور دل کی بیماری کے پیدا ہونے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے اور جسم سے زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں۔
نمبر 3 زیادہ گرمی میں یہ جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے
پسینہ کا بُنیادی مقصد جسم کو ٹھنڈا رکھنا ہےاور اگر یہ گرمی میں خارج نہ ہو تو جسم کو گرمی لگ سکتی ہے، بے ہوشی طاری ہو سکتی ہے، متلی کی کفیت پیدا ہو سکتی ہے اور ہیٹ سٹروک ہو سکتا ہے جو جان لیوا بھی ہو سکتا ہے یہ بیماری اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم کا درجہ حرارت 103فارن ہیٹ تک پہنچتا ہے اور اگر ایسے موقع پر جسم کو فوراً ٹھنڈا نہ کیا جائے تو یہ خطرناک ثابت ہوتا ہے۔
نمبر 4 جنس مخالف کو متاثر کرتا ہے
پیسنے کے ساتھ ایک خاص کیمیکل فیرومونز خارج ہوتا ہے اور اس کیمیکل سے خارج ہونے والی بُو خواتین کو مردوں کی طرف راغب کرتی ہے ایک اور تحقیق کے مطابق اپنے پارٹنر کی پسینہ والی شرٹ کو سونگھنے سے ذہنی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے اور ایسے مرد جن سے پسینہ خارج نہیں ہوتا وہ خواتین کو کم متاثر کرتے ہیں۔
نمبر 5 جسم سگنل دینا بند کر دے گا
پسینہ آنا آپ کو ہنگامی صورت حال کے لیے تیار کرتا ہے اور ہنگامی صورتحال میں جب آپ نروس ہوتے ہیں یا پریشان ہوتے ہیں تو پسینہ آنے سے اعصاب پر بوجھ کم ہوتا ہے اور یہ آپ کو کُول ڈاون کرتا ہے اسی طرح سخت گرمی میں یا تیز مرچ مصالحہ والا کھانا کھانے کے بعد پسینہ آنا آپ کو بتاتا ہے کہ جسم کے اندر کیا ہو رہا ہے۔
نمبر 6 قوت فیصلہ متاثر ہوتی ہے
ایک تحقیق کے مطابق پریشانی میں جب پسینہ آتا ہے تو انسان فیصلہ کرنے میں جلدی نہیں کرتا اور اُسے فیصلہ لینے میں وقت لگتا ہے اور اگر پسینہ نہ آئے تو پریشانی میں تیزی سے کیا ہُوا فیصلہ نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔
جسم سے پسینہ خارج کرنا قُدرت کا ایک ایسا کرشمہ ہے جس پر غور کرنے والے خالق کو پہچان لیتے ہیں اور اُس کی اس کاریگری پر بے ساختہ اُس کی تخلیق کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ غور کرنے والوں کو یہ بصیرت حاصل ہوتی ہے کہ وہ نشانیوں کو پہچان جائیں اور حقیقی منزل کیا ہے اس کی فکر کرتے رہیں۔
Leave a Reply