شادی کے 5 مہینے بعد بھی سہاگ رات منانے تیار نہیں تھی دلہن، میڈیکل رپورٹ سے راز کھلا تو سسرالیوں سمیت سب کے ہواس اڑ گئے
اسلام آباد یوپی کے مظفر نگر میں کنر بہو ملنے سے سسرال والوں کے ہوش اڑ گئے ۔ خبر کے مطابق28اکتوبر کو سہارنپور کے رہنے والے ایک
شخص کی شادی ہوئی تھی۔ بغیر کسی پریشانی کے شادی پوری ہوئی ۔ کنبے میں نئی دلہن کے آنے سے کافی خوشی کاماحول تھا۔ یہ خوشی مایوسی میں اس وقت بدل گئی جب دلہن نے شوہر کو اپنے پاس آنے ہی نہیں دیا۔کنبے کا کہنا ہے کہ دلہن نے پانچ ماہ تک اپنے شوہر کو پاس ہی نہ آنے دیا۔ وہ ہر دن نیا بہانہ بنا دیتی تھی، جیسے ہی شوہر کو اس پر شک ہوا تو اس نے لڑکی کا میڈیکل کروایا۔
رپورٹ آتے ہیکنبے کے ہوش ہی اڑ گئے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق دلہن ایک کنر (کھسرا) ہے۔ جیسے ہی لڑکے کے گھر والوں کو یہ بات معلوم ہوئی ساری خوشی لمحہ بھر میں غائب ہو گئی۔وہیں لڑکے کے کنبے نے دلہن کے میکے والوں پر دھو کے سے شادی کرانے کا الزام لگایا ہے۔دلہن کا الزام ہے کہ اس کے سسرال والوں نے اسے بندھی بنا کر رکھا ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے فورا ایکشن لیا
اور دلہن و اس کے سسرال والوں کو فوراًتھانے لیکر پہنچ گئی۔لڑکے اور لڑکی کے کنبے نے پولیس تھانہ میں جم کر ہنگامہ کیا۔ وہیں لڑکے کے کنبے نے دلہن کو گھر میں رکھنے سے ہی انکار کر دیا۔ لڑکے کے کنبے نے پولیس کو لڑکی کی میڈیکل جانچ رپورٹ دکھائی۔ کافی ہنگامے کے بعد دلہن اپنے میکے والوں کے ساتھ چلی گئی۔وہیں انسپیکٹر ایچ این سنگھ کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کے گھر والوں کو تھانے بلایا گیا تھا۔ لڑکی کو اس کے گھر والوں کو سونپ دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک کوئی بھی تحریری کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
Leave a Reply